Feature Top (Full Width)

Saturday, 23 May 2015

عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹور کے خلاف کاروائی کی جائے غازی امان اللہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈرگ ٹاسک سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹور اور ان عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جو ملاوٹ شدہ ،غیر معیاری،جعلی اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف انسان کے بلکہ ملک کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت اور فوری طور پر کاروائی کی جائے اورمحکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران روزانہ کی بنیاد پرچیکنگ کریں اورضلعی انتظامیہ کو رپورٹ کریں ۔ڈی سی او نے کہا کہ لوگوں کو طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی اور ڈرگ انسپکٹرز بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ای ڈی او صحت نے بتایا کہ عطائیوں کے خلاف ضلع بھر میں مہم جاری ہے ۔کسی بھی شخص کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا ۔ بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers