Feature Top (Full Width)

Saturday, 2 May 2015

راجن پورسب انجینئر لوکل گورنمنٹ مظہر حسین عرصہ دراز سے دفتر سے غیر حاضر ،کنٹریکٹرز سے مبینہ رشوت محمد بلال

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سب انجینئر لوکل گورنمنٹ مظہر حسین عرصہ دراز سے دفتر سے غیر حاضر ،کنٹریکٹرز سے مبینہ رشوت کے عوض اُن کے بلز اپنے گھر ڈی جی خان میں درج کر نے لگا دفتر ی امور ٹھپ ہوگئے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے معیاری ہونے پر خدشہ لاحق ڈی سی او راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں محمد حسن ،محمد بلال، عبدالوحید ودیگرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب انجیئنر مظہر حسین نے دفتر حاضر نہ ہونے کی قسم کھالی مذکورہ آفیسر بااثر ہونے کے باعث ڈسٹر کٹ آفیسر کمیو نٹی آرگنائزیشن بھی اسے حاضر باش نہ بنا سکا مذکورہ سب انجیئنر کرپشن کے باعث کئی بار سروس کے دوران معطل ہوا اب ضلع راجن پور میں تعیناتی کے دوران اُس نے یہی روش اپنا رکھی ہے کئی کئی ماہ دفتر حاضر ہوتا نہ ہی ترقیاتی کاموں کی چیکنگ کرتا ہے بلکہ کنٹریکٹرز کو ڈی جی خان اپنے گھر بلا کر مبینہ طور پر مک مکا کرتا ہے سب انجینئر کی عدم حاضری کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سے اسے حاضر باش بنا نے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب سب انجیئنر مذکور سے موقف لینے کے لئے بار بار رابطہ کیا گیا مگر اُس نے فون اٹینڈ نہ کرتے ہوئے موقف دینے سے انکار کردیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers