Feature Top (Full Width)

Monday, 11 May 2015

ہنر مند خواتین معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکتی ہیں غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ہنر مند خواتین معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکتی ہیں خواتین کی ترقی فلاح وبہبود کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ سوشل ویلفئر کے صنعت زار میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں سلا ئی مشینیں ، سرٹیفکیٹ اور اعزازیہ تقسیم کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ای ڈی ا وسی ڈی اصغر جلبانی ، منیجر صنعت زار تہمینہ دلشاد ، سپر نٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا، این آرایس پی و پلا ن پاکستان سے محمد فیاض ، عبدالرزاق اور دیگر افسران و خواتین موجود تھیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پورمیں اب کافی تبدیلی آ چکی ہے ۔ اب خواتین کی بہتری کے کئے صنعت زار کی توسیع کی جا ئے گی تاکہ زیادہ خواتین کو ہنر سکھایا جا ئے ۔ ہنر مند خواتین کو چایئے کہ وہ اپنے ہنر کو دیہی خواتین تک پہنچائیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی ،این آر ایس پی کے کوارڈینیٹر عبدالرزاق نے کہا کہ 26ہنر مند خواتین کو سلا ئی مشییں ، کٹیں ، سرٹیفیکٹ اور اعزازیہ دیا گیا ہے اور ان خواتین کی تربیت میں این آر ایس پی اور پلان پاکستان تعاون کر رہی ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers