Feature Top (Full Width)

Monday, 11 May 2015

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں مویشیوں اور مرغیوں کی ویکسنیشن کے فیز ٹو پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم اور سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں مویشیوں اور مرغیوں کی ویکسنیشن کے فیز ٹو پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت نشاندہی والے علاقوں میں چوڑے مار اور منہ کھر کی بیماری کی ویکسنیشن شروع کردی گئی ہے یہ ویکسینشن ایسے علاقوں میں شروع کی گئی ہے جہاں گذشتہ دوسالوں کے دوران بیمار مویشیوں کی تعداد سامنے آئی ہے جبکہ بھیڑ بکریوں کو ’’کاٹا ‘‘ سے بچاؤکی ویکسین اور مرغیوں کو رانی کھیت سے بچاؤکی ویکسین لگانے کا کام ضلع بھر میں شروع کردیا گیا ہے یہ مہم سو فی صد مکمل کی جائیگی یہ باتیں ڈسٹر کٹ آفیسر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر افتخار الحق خان بزدار نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کے قبائلی علاقوں مٹ کھنڈ،ماڑی ،کھل چاس،گورن تھل میں واربل فلائی سے بچاؤ کے لئے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اس طرح فیز ون میں رہ جانے والے یا نئے پیدا ہونے والے مویشیوں کو گل گھوٹو اور انتڑیوں کے زہر کی قوت مدافعت پیدا کر نے کے لئے ویکسنیشن بھی کی جارہی ہے ڈی او لائیوسٹاک نے کسانوں اور مویشی پال زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ پہلی فرصت میں اپنے مویشیوں کی ویکسنیشن میں محکمہ لائیوسٹاک کاساتھ دیں اور اپنے مویشیوں کو بیماریوں سے بچائیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers