راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرائم پیشہ افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں ۔ ان سے
کوئی رو رعایت نہیں کی جائے گی ۔ ریلوے ٹریک اور دیگر اہم مقامات پر
سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل
روجھان فضل الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے
کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائض بااحسن
طریقے انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک اور دیگر اہم مقامات
مساجد ،مدارس ،امام بار گاہوں کی سیکورٹی غیر معمولی طور پر بڑھا دی گئی ہے
۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی سے معاشرہ
میں تیزی سے بڑھتے ہوے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
پولیس ہر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے چوکنا اور تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
کے کچہ کے علاقہ میں پولیس سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکل
روجھان کو امن کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment