راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ کی طرف سے نافذ
کی گئی دفعہ۱۴۴کی خلاف ورزی پر پولیس نے جنگلی درخت،خودرو جھاڑیاں اور کریں
کا پودا کاٹنے پر متعدد افراد کو موقع پر ٹر یکٹر وٹرالی سمیت گرفتار کر
کے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او راجن پور نے تمن مزاری،تمن
دریشک اور تمن گورچانی کے علاقوں میں جنگلی درخت،خودروپودے جھاڑیاں اور
کریں کے پود ے اور جال وغیرہ کاٹنا ممنوع قرار دیتے ہوئے دفعہ144نافذ کی ہے
کیونکہ انکی کٹائی سے جنگلی حیات اور موسمی پرندوں کی خوراک میں کمی واقع
ہوجاتی ہے ۔محکمہ وائلڈلائف کے علاوہ بی ایم پی اور پولیس کا عملہ خلاف
ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سرگرم عمل ہ
0 comments:
Post a Comment