راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایڈیشنل ایس ایچ او صدر راجن پور کے غلام مصطفی
رمدانی نے کہا ہے کہ پولیس نے عوام کے جان و مال کی محافظ ہے ۔ جرائم کے
خاتمے کے لئے پولیس چوبیس گھنٹے جدوجہد میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
سائیلین کو بروقت انصاف فراہم کیا جارہاہے۔ گشت کا نظام موثربنانے کے مثبت
نتائج برآمدہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی وارداتوں پر قابو پا
لیاگیاہے۔ تھانہ صدر کے علاقہ کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ ،منشیات اور جواء کے اڈوں کے خلاف پولیس
کی کاروائی جاری ہے اس موقع پر سب انسپکٹر عبدالکریم سیوڑہ، محمدپورتھانہ
محمداسلم کھوکھربھی موجودتھے۔
0 comments:
Post a Comment