Feature Top (Full Width)

Sunday, 3 May 2015

ایک ارب42 کروڑ کی لاگت سے طیب ڈرین کا منصوبہ بنایا جا ئیگا شیر علی گورچانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ رود کوہی کے سیلاب سے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ایک ارب42 کروڑ کی لاگت سے طیب ڈرین کا منصوبہ بنایا جا رہاہے ۔ دیہی عوام کی ترقی کے لئے اربو ں روپے کی لاگت سے پکی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس راجن پور کے کمیٹی روم میں ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، ڈی پی او ، مقامی ایم این ایز او رایم پی ایز کے نمائندگان ، اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم او عبدالروف ، ای ڈی او فنانس ، ای ڈی او تعلیم ، ای ڈی او زراعت ، ایکسن واپڈا، انہار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او غازی امان اللہ نے بتایا کہ اے ڈی پی کی 174 سکیموں پر کام جاری ہے جن کی لاگت 30کروڑ 30لاکھ روپے ہے ۔ جام پور سٹی پیکیج کی10سکیموں پر90کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلع راجن پور کے قبرستان ، عید گاہیں ، جنازہ گاہیں کی چار دیواری پر 1کروڑ69لاکھ کی لاگت سے کام مکمل کیا جا رہا ہے ۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مزید دیہی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مزید سکیمیوں کی منظوری بھی دے رہے ہیں ۔اجلا س کے دوران محکمہ واپڈا ، تعلیم ، خوراک کے مسائل بارے بھی بحث کی گئی اور اس بارے افسران کو ہدایت کی گئی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers