Feature Top (Full Width)

Tuesday, 5 May 2015

ماہ اپریل میں 8لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کئے خالد ترین

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس راجن پور نے ماہ اپریل میں 8لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کئے جس کیلئے 3015چالان کئے گئے اور 275گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا یہ بات ٹریفک پولیس کے ضلعی انچارج خالد ترین نے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے نظام کو انتہائی مستعد بنا دیا گیا ہے بلا تفریق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کاغذات کی چیکنگ سختی سے کی جاتی ہے تاکہ کوئی گاڑی دہشت گردی میں استعمال نہ ہو سکے ۔قانون کی عمل داری سے ہم اپنی جانوں کی بہتر حفاظت کر سکتے ہیں قانون ریاست اپنے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے بناتی ہے نہ کہ اس سے حاکمیت مقصود ہوتی ہے ۔ٹریفک میں اضافے کے باعث ہم صرف قانون پر عمل کر کے اپنے جان و مال کا تحفظ کر سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ راجن پور میں اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد نہیں کئے گئے پہلی بار آٹھ لاکھ روپے کا ہدف پورا کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کا کریڈٹ میری پوری ٹیم سرکل انچاج جام پور ملک نجم الحسن ماڑھا،سرکل انچارج فاضل پور،امجد کاکڑ،انچارج راجن پور نذر حسین چانڈیہ،انچارج مٹھن کوٹ کامران نواز، اصغر ماڑھا، احسن فرید،حافظ محمد علی،عرفان سجادکو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی بہتر طریقے سے نگرانی کی جا رہی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers