Feature Top (Full Width)

Monday, 11 May 2015

حکومت پنجاب کسانوں سے 1300من کے حساب سے گندم خرید کر رہی ہے محمد آصف بھا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلات پنجاب محمد آصف بھااعوان نے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کے ہمراہ ضلع راجن پور کے گندم خرید سنٹر زاور سستے بازار کا معائنہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں سے 1300من کے حساب سے گندم خرید کر رہی ہے۔ضلع راجن پور میں تمام انتظامات کا جائز لیا اورتسلی بخش حالات دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ ضلع کا گندم خرید کاکوٹہ بڑھانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کروں گااور انشاء اللہ ضلع راجن پور کے کسانوں سے تمام گندم حکومت پنجاب آسانی سے خریدے گی ۔ صوبائی وزیر نے راجن پور سنٹرپر کسانوں سے مسائل دریافت کئے اورموقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر نے جام پور،محمد پور،فاضل پور،راجن پور گندم خرید سنٹر چیک کئے اور سستے بازار کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے مقر ر کردہ نرخ نامہ بھی چیک کیا ۔اور گورنمنٹ کے مقررکردہ نرخوں کے مطابق عوام گھی اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء خرید رہی ہے۔اس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بتایا کہ ضلع راجن پور کا باردانہ کا ٹارگٹ 15لاکھ 50ہزار ہے اب تک 10لاکھ پچانوے ہزار ٹوکن جاری ہوچکے ہیں اور 8لاکھ 71ہزار سے زائد باردانہ تقسیم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں منصفانہ اور شفاف طریقے سے باردانہ کی تقسیم ہورہی ہے۔ اگر کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لیتی ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم اوعبدالرؤف ،ڈی ایف سی میاں پرویز ،ریونیو کے آفیسران اور دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers