راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ خوراک راجن پور نے دس روزہ خریداری کے دوران
ساڑھے 5 لاکھ بوری گندم خرید کرلی ہے یہ بوریاں محکمہ خوراک کے نو مراکز پر
پہنچ چکی ہیں ابتک پونے بارہ لاکھ خالی بوری سنٹر کوآرڈنیٹرز جاری کرچکے
ہیں جبکہ ساڑھے نولاکھ خالی بوری کسان سنٹرز سے گندم بھرائی کے لئے لے
جاچکے ہیں یہ باتیں ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر میاں پرویز افضل قریشی نے راجن پور
میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ
محکمہ خوراک کا عملہ کسانوں کی خدمت میں پیش پیش ہے اور حکو مت پنجاب کی
ہدایت پر کسانوں کو ممکنہ سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں جبکہ اعلیٰ حکام
کی ہدایات پر کسانوں کی شکایات کا آزالہ موقع پر ہی کیا جارہا ہے اس موقع
پر فوڈ انسپکٹرز میاں عبدالرزاق ناصر اور محمد ارشد قریشی بھی موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment