Feature Top (Full Width)

Saturday, 2 May 2015

ضلع راجن پور کے تمام بوائز اور گرلز کالجز میں ایف ایس سی کی مفت کلاسزز کا آغاز 2مئی 2015ء سے کیا جارہا ہے کلیم اختر قریشی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب اور ڈائریکٹر کالجز کے احکامات کی روشنی میں ضلع راجن پور کے تمام بوائز اور گرلز کالجز میں ایف ایس سی کی مفت کلاسزز کا آغاز 2مئی 2015ء سے کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی نے ڈسٹرکٹ راجن پور کے کالجز کے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے پرنسپلز سے ملاقات کی اور کہا کہ اس مرتبہ حکومت پنجاب نے کالجز میں فری کوچنگ کلاسزز کا اجراء کر کے تعلیم دوست پالیسی کا ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایف ایس سی میڈیکل انجینئرنگ ،آئی سی ایس کے طلباء وطالبات کو موسم گرما کی تعطیلات سے قبل تدریسی عمل میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ E.Cat،M.Catکی کلاسز بھی شروع کردی گئی ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز راجن پور نے کہاکہ حکومت پنجاب طلباء وطالبات کو پرائیویٹ ٹیوشن سنٹراور اکیڈمی کی بجائے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھانا چاہتی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرکالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار بھی موجود تھے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers