راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیم
دوست ویژن کے تحت اور جدید نظام تعلیم کا انقلابی قدم ضلع راجن پور میں
اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے شفاف اور میرٹ پالیسی کے تحت 14سکیل کے
152ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ اس سے شرح خواند گی میں اضافہ ہو گاْ
ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے نئے تعینات ہونے والے
ایجوکیٹرز میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایم
او عبدالرو ف خان مغل، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ڈی او زنانہ
مردانہ ، سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور آحمد ، ڈپٹی ڈی او اور اساتذہ نے شرکت
کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا
لائیں اور بچوں کی تربیت بھی کریں ۔ نئے اساتذہ اپنے سینئر کا احترام کریں
۔آپ اس ارادے سے جائیں کہ اب آپ نئی زندگی شروع کر رہے ہیں ۔ اپنے مطالعہ
کو وسیع کریں ۔ نئی نسل کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ میں ہے۔ ڈی سی او نے ریکروٹ
منٹ ٹیم کو شاباش دی اور ان کی خدمات کو سراہا
0 comments:
Post a Comment