Feature Top (Full Width)

Monday, 11 May 2015

یپکا انہار یونٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اشفاق فرید افغان یونٹ صدر ایپکا منعقد ہوا ،محمدصادق

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایپکا انہار یونٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اشفاق فرید افغان یونٹ صدر ایپکا منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداران شریک ہوئے اجلاس میں اس بات پر احتجاج بلند کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ انہار کی رہائشی کالو نی کے خالی پلاٹ پر لینڈ ریکارڈ سنٹر تعمیر کرا نا چاہتی ہے جس سے کالونی کے مکین سرکاری ملاز مین لوگوں کی آمدورفت کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہو جائیں گے جب کہ اسی کالو نی میں راجن پور شہر کا سب سے بڑا گرلز ہائی سکول موجود ہے جس کی سیکورٹی پہلے ہی حساس ہے اب اس کی سیکورٹی کو بھی مزید خطرات لاحق ہوں گے ایپکا عہدیداروں امیر بخش خان دریشک،الطاف حسین بھٹی ،شیخ اعجاز احمد،عبدالکریم ،محمدصادق ودیگر کا کہنا تھا کہ پہلے ہی محکمہ انہار کے ملازمین کوآرٹرز نہ ہونے کے باعث پریشا نی سے دوچار ہیں اور رہائشی کالو نی کے اندر خالی پلاٹ پر مزید کوآرٹرز کی تعمیر کے لئے اعلیٰ حکام کو تحریر کر چکے ہیں اُنہوں نے ضلعی صدر ایپکا کو بھی اس حوالے سے آواز بلند کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلعی انتظا میہ اور حکو مت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر رہائشی کا لونی کی بجائے دوسری سرکاری آراضی پر تعمیر کیا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers