راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قدرتی آفات اورمتوقع سیلاب سے پہلے تمام
انتظامات مکمل ہونے چاہیں فلڈ حفاظتی بندوں کا معائنہ کریں ۔ریسکیو اور سول
ڈیفنس والے ہائی الرٹ رہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پو ر غازی
امان اللہ نے سیلاب سے بچاؤ اور عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے جائزہ اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایکسین انہار ،ایکسین بلڈنگ،ایکسین
روڈز،ڈی ایم او،ٹی ایم اوزاور دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے
کہاہے کہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ۔اگر کسی
قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں ۔ ڈی سی او
نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ سروے کریں ۔حفاظتی بندوں کا
معاوئنہ کریں ۔رودکوہی اور دریائی متوقع سیلاب سے پہلے ہرقسم کے انتظامات
مکمل ہونے چائیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ 2012 ء کے بعد اچھے انتظامات ہونے کی
وجہ سے سیلاب میں نقصانات بہت کم ہوئے ہیں اوراسی طرح پہلے سے زیادہ
انتظامات کریں تاکہ لوگوں نقصانات سے محفوظ رہ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب
کے دوران استعمال ہونے والی تمام مشینری آلات کو ابھی سے ٹھیک کر الیں
0 comments:
Post a Comment