Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 May 2015

تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں زاہد محمود گوندل

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائیں گے متعلقہ آفیسران ابھی سے ہوم ورک شروع کردیں ۔ یہ باتیں ڈی سی اوراجنپور غازی امان اللہ نے متوقع سیلاب سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،کیپٹن علی ،ای ڈی سی جی ارشد گوپانگ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی ایم او عبدالرؤف ،ای ڈی اوز ،ایکسین انہار،ایکسین واپڈا،اوردیگر ضلع آفیسر موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ پہلے کی نسبت مزید اور بہتر انتظامات ہونے چاہیں تاکہ لوگوں کو نقصانات سے محفوظ بنایا جاسکے۔اس موقع پر اے ڈی سی ،ریسکیو1122،ای ڈی او صحت اور ڈی او پلاننگ نے بھی فلڈ کے انتظامات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔انسانی وحیوانی میڈیسن کیمپوں میں موجود ہونے چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابتداء میں 32ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے جن میں ہرقسم کی سہولیات موجود ہونگی ۔ ڈی سی او نے کہاکہ حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جائے ۔فلڈ کمیٹیاں اور کنٹرول روم بنائے جائیں تاکہ کسی ناگہانی آفات سے نبٹنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers