Feature Top (Full Width)

Wednesday, 27 May 2015

تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں ۔ دانش سکول کا قیام حکومت پنجاب کا غریب، یتیم اور کم آمدنی والے خاندان کے بچوں کے لیئے احسن اقدام ہے ۔یہ باتیں انہوں نے دانش شکول فاضل پور میں سپورٹس گالا 2015کا افتتاح کر تے ہو ئے کہیں اس موقع پر پرنسپل زرقا سہیل رانا ، اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم او عبدالروف ، ای ڈی او تعلیم ،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں ،ممبران گورننگ باڈی دانش سکول کے علاوہ ، دیگر ضلعی افسران اور سٹاف موجود تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ اس سپورٹس گالا میں دیگر اضلاع کے دانش سکولز جن میں ڈی جی خان ، چشتیاں ، حاصل پور ،میانوالی کے بچوں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا مشن طلبا اور طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے ، تقاریر اور خاکے اور مختلف کھیل پیش کیئے۔ آخر میں ڈی سی او نے دانش سکول کے بچوں کے ساتھ رسہ کشی کی اور باسکٹ بال کھیل کر سپورٹس کا آغاز کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers