راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ پولیو مہم کے جائز
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس موذی مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو
کے قطرے پلائے جائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ تمام مکاتب فکر کے لوگ
بھرپور تعاون کریں ۔اور متعلقہ آفیسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ
سمجھتے ہوئے اداکریں ۔اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ضلعی انتظامیہ کے
نوٹس میں لایا جائے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم نے بتایا کہ
یہ 18مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں 23یونین کونسلوں میں 2لاکھ
11ہزار سے زائد 5سال تک کے بچوں کو گھر گھر جاکر قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس
مہم میں 537ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment