Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 May 2015

بچے کو پڑھانے کیلئے اسے کچھ سیکھانا پڑتا ہے اصغر جلبانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ابتدائی بچپن کی تعلیم بہت محنت طلب کام ہے بچے کو پڑھانے کیلئے اسے کچھ سیکھانا پڑتا ہے۔وہ کیئر گیورقابل احترام جوچھوٹے چھوٹے بچوں کو تعلیم وتربیت دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او فنانس وسی ڈی اصغر جلبانی نے کیئر گیور کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے حوالے کرنے کی تقریب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈی او تعلیم ثناء اللہ خان ،ڈی او تعلیم زنانہ فوزیہ حناء،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد ،پرنسپل کامرس کالج نذیر سیکھانی ،این آر ایس پی پروجیکٹ کے کوارڈینیٹر میڈیم فرزانہ و مدنی اصغر،کیئر گیور اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔اس موقع پر مدنی اصغر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ این آر ایس پی پلان نے 2012 ؁ء راجن پور میں شروع کیا تھا اب تک 3500بچوں کو سکولوں میں داخل کراچکے ہیں جو اب گریڈ ہو سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ میڈیم فرزانہ نے بتایا گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں 30سنٹر بنائے گئے ہیں ۔اس موقع پر ڈی او تعلیم ثناء اللہ نے بتایا کہ انسان کے اندرجذبہ ہونا چاہیے ۔اس پروجیکٹ کو پہلے سے زیادہ محنت کے ساتھ چلایا جائے گامحکمہ تعلیم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئیکار لائے گی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers