راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چراغ تلے اندھیرا ،تھانہ مٹھن کوٹ کے سامنے چور
دوسری دوکان کا بھی صفایا کر گئے چند روز قبل بھی چور تھانے کے سامنے ایک
کریانہ کی دوکان کا صفایا کر گئے تھے ۔تفصیل کے مطابق شہر فرید ؒ میں چوری
کی مسلسل وارداتوں نے لوگو ں کا جینا حرام کر دیا ہے اب تک درجنوں دوکانوں
کی چھتوں میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا جا چکا ہے
پولیس کسی بھی چور کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔ہسپتال سے ملحقہ دو
دوکانوں میں چوری کے بعد تھانہ کے سامنے میاں سیف اللہ خواجہ کی دوکان کی
چھت سے نقب لگا کر چور ایک لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کی سگریٹ اور دیگر
اشیاء لے گئے مذکورہ دوکان پٹرول پمپ سے ملحق ہے اور ساری رات یہاں آمدورفت
جاری رہتی ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈے سے بھی چور لاکھوں روپے مالیت کی
چائے لے گئے ۔چوروں کے پاؤں کے نشانات سے ایک ہی گینگ ان وارداتوں میں ملوث
ہے جس کا پولیس کھوج لگانے میں ناکام ہے ۔سیاسی و سماجی حلقوں نے ان
وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او راجن پور سے مطالبہ کیا ہے
کہ ان کے جان و مال کا تحفظ کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے
کہا کہ چوروں کی دیدہ دلیری کہ وہ تھانے کے نزدیک بلا خوف و خطر وارداتیں
کر رہے ہیں کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔
0 comments:
Post a Comment