Sunday, 31 August 2014
Saturday, 30 August 2014
راجن پور کی شاہراوں کے نام یہاں کی معروف شخصیات کے نام پر رکھے گئے ہیںغازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور کی شاہراوں کے نام یہاں کی معروف شخصیات کے نام پر رکھے گئے ہیں تاکہ نوجوان نسل ان شخصیات کے بارے آگاہی حاصل کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمار ے بچوں میں ایک ذہنی تبدیلی آئے گی اور تعلیمی انقلاب آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ درہ مچھی والا سے جنوب کی جانب شہر کے چوک کوسید جندوڈہ شاہ کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔ انہوں نے زیر تعمیر ای ڈی او زراعت کے دفتر اور دفتر انجمن تاجران کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے کام اور میٹریل کے معیار کو چیک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کام کو جلد مکمل کیا جائے اور مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دیہی سماجی ترقیاتی کونسل کے زیر انتظام آواز جوابدہی پروگرام کے تحت عورت فاؤنڈیشن کے تعاون سے آواز ڈسٹرکٹ فورم آفس میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کی ماہانہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا
راجن پور (کرا ئم رپورٹر)دیہی سماجی ترقیاتی کونسل کے زیر انتظام آواز جوابدہی پروگرام کے تحت عورت فاؤنڈیشن کے تعاون سے آواز ڈسٹرکٹ فورم آفس میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کی ماہانہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کا شرف معظم علی کھوکھر نے حاصل کیا اس میٹنگ میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے چیرمین نعیم اکبر خان جسکانی ، سلطان مزاری ،میڈیا کوآرڈینٹرمحمداسحاق گبول ،آواز تحصیل فورم کے چیرمین راؤ ضیاء لطیف ایڈووکیٹ ، منصور سنجرانی آواز تحصیل فورم کے میڈیا کوآرڈینیٹر ، یاسر گوپانگ ممبر آواز ڈسٹرکٹ فورم مدیحہ فضل سوشل موبالائزراور طاہرہ عثمان آفس اسسٹنٹ کمیونٹی ایڈ اور مہوش جمیل نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تمام بستیوں کے آ واز ویلج فورم کے ممبران نے شرکت کی اس میٹنگ میںآواز ڈسٹرکٹ فورم کے چیرمین نعیم اکبر خان جسکانی نے اپنے خطاب میں کہا کہکہ غیرت کے نام پر قتل ایک نا زیبا فعل ہے جس طرح کوٹلہ اندرون میں تین خواتین کو ان کے اپنے رشتے داروں نے شک کی بنیاد پر قتل کیا ہمیں چاہیے کہ ہمیں اس قسم کے واقعات کو روکنا چاہیے اور انہں عورتوں کے حقوق کے بارے میں شعور آگاہی دینی چاہیے انہوں نے مذید کہا یہ پروگرام محروم طبقات کے حقوق کے لئے متحرک ہے عورتوں اور محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی اس جدوجہد کو آگے بڑھاتا ہے جو انسانی حقوق کے مختلف سماجی ادارے مل کر کر رہے ہیں یہ جمہوریت کو صنفی برابری کی آنکھ سے دیکھتا ہے خواتین کے سیاسی عمل میں شمولیت اور انہیں با اختیار بنانے میں معاونت کرتا ہے دیہاتوں ، قصبات ، اور نیم شہری آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کے آپس میں تنازعات کو پر آمن طریقے سے نمٹانے پر زور دیتا ہے ۔ اپنے تنازعات کو پر آمن اور انہیں انسانی حقوق کے مطابق حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں مقامی لوگوں کو فیصلہ سازکااختیار دے کر ان کے کردار کو بڑھانے پر زور دیتا ہے ۔ اس پروگرام کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ مذکورہ شعبوں میں جدید علم اور تحقیق کو جنم دیتا ہے ان میں کامیاب تجربات کو ماڈل کے طور پر پیش کر کے پالیسی سازی پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مذید کہا کہ آپ اپنے علاقے کے جو بھی عورتوں کے مسائل ہوانہیں آواز ڈسٹرکٹ فورم میں ضرور اطلاع دیں تاکہ عورتوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جائے
راجن پور شہر کی انٹرنس کوخوبصورت بناتے ہوئے اونٹ کا خوبصورت ماڈل نصب کردیا گیاراجن پور شہر کی نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈسٹر کٹ کوآرڈنیشن آفیسر غازی امان اللہ خان کی ہدایت پر راجن پور شہر کی انٹرنس کوخوبصورت بناتے ہوئے اونٹ کا خوبصورت ماڈل نصب کردیا گیااسی طرح فخر جہاں چوک میں گھوڑے کا خوبصورت ماڈل جبکہ واپڈا چوک میں بھی دوگھوڑوں کے خوبصورت ماڈل نصب کردیئے گئے ہیں جس سے راجن پور شہر کی نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ بیرون شہر سے آنے والے شہری بھی ان ماڈلز کی تنصیب سے خوشی محسوس کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور شہر میں مرکزی سڑکات کی جدید تعمیر کرائی ہے اور شہر میں نئے خوبصورت پارکس تعمیر کرائے ہیں اور شہریوں کو تفریح کے سستے مواقع فراہم کئے ہیں وہیں جانوروں کے ماڈلز کی تنصیب کراکر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے
نماز جمعہ نمازوں کے اوقات کو مستثنیٰ قرار دیا جائے
راجن پور (کرا ئم رپورٹر)نماز جمعہ سے قبل بجلی کی بندش پر نمازیوں کا شدید احتجاج واپڈا انتظامیہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر نظر ثانی کرتے ہوئے نمازوں کے اوقات کو مستثنیٰ قرار دیا جائے تفصیل کے مطابق راجن پور کے شہریوں علی نواز،واحدحسین ،محمد کامل ،اختر حسین ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور شہر اور گردونواح میں پندرہ گھنٹوں کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے جبکہ نمازوں کے اوقات میں بجلی کی بندش سے شہری شدید مشکلات سے دوچا ر ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے نمازوں کے اوقات کو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنیٰ کیا جائے
محکمہ تعلیم میں میرٹ کو فروغ دیا جارہا ہے نقمرالزمان خان قیصرانی
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قمرالزمان خان قیصرانی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ کو فروغ دیا جارہا ہے نااہل ملازمین کی اب اس محکمے میں کوئی جگہ نہیں غیرحاضر ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اساتذہ سکولوں میں باقاعدہ حاضر ہوکر اپنے فرائضِ منصبی خوش اسلوبی کیساتھ انجام دیں اورنونہالوں کو مفید شہری بنانے میں کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے سکولوں میں طلباء کی نہ صرف سرکاری فیسیں معاف کی گئی ہیں بلکہ مفت کتب کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جارہا ہے ضلع بھر میں سکولوں کی تعمیر ومرمت اور بہتری پر ساٹھ کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ سکولوں میں طلباء اور طالبات کے لئے دس کروڑ روپے کی لاگت سے فرینچر خرید کرکے ضلع کے تمام پرائمری ،مڈل اور ہائی سکولز کو فراہم کیا جاچکا ہے اُن کا کہنا تھا کہ اساتذہ سکولوں میں داخلہ مہم کو تیز کریں اور سکولوں میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کریں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت فراہم کرکے انہیں تدریس کے جدید طریقے متعارف کرائے جارہے ہیں جس سے نہ صرف اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ معیار تعلیم میں بھی بہتری آئیگی
اساتذہ نے باہمی تبادلہ کے لیئے درخواستیں دفتر محکمہ تعلیم میں جمع کرا رکھی ہیں عبدالغفار لنگارہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم عبدالغفار لنگارہ نے کہا ہے کہ جن اساتذہ نے باہمی تبادلہ کے لیئے درخواستیں دفتر محکمہ تعلیم میں جمع کرا رکھی ہیں انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ یکم ستمبر2014ء کو صبح 9بجے دفتر اصلاتاََ ذاتی شنوائی کے لیئے حاضر ہوں تاکہ ان کی درخواست پر غور کیا جا سکے ۔ ذاتی طور پر نہ آنے والے اساتذہ کی درخواست پر غور نہیں کیا جا ئے گا حتمی آرڈر جاری کر دیئے جا ئیں گے اور بعد میں کو ئی عذر قابل قبول نہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ اساتذہ اور ملازمیں کا حاضر ہونا ضرروی ہے
اساتذہ اپنے تدریسی فرائض کو پور کرنے کے لیئے کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں عبدالغفار لنگاہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) اساتذہ اپنے تدریسی فرائض کو پور کرنے کے لیئے کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔ محکمہ تعلیم کے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنا ئیں ۔ کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے ۔ مسنگ فیسی لیٹیز منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جا ئے۔ یہ باتیں ڈی سی او راجنپور غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، ای ڈی اوتعلیم عبدالغفار لنگاہ، ڈی ایم او قمر الزمان قیصرانی،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نو ر احمد ،ڈی او سیکنڈری فاروق علوی ،ڈپٹی ڈی اوز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم عرفان سکھیرا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلے ماہ کی کاروائی پیش کی گئی۔ اجلاس میں ڈی ایم او نے بتایا کہ مسنگ فیسی لیٹز منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔سکولوں میں بجلی کے میٹرز کی فراہمی کے سلسلے میں واپڈا سے رابطے میں ہیں ۔ اجلاس میں مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران سکولوں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے کریں اور کسی سے کو ئی رعایت نہ کی جا ئے اور غیر حاضر اساتذہ اور نا ن ٹیچنگ سٹاف کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی داخلہ مہم کو تیز کیا جا ئے اور کو ئی بچہ سکول سے باہر نہ رہ جا ئے۔ اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے بتایاکہ ڈی ٹی ایز کے ذریعے اساتذہ کی تربیت کا عمل جاری ہے اور ہمارے ڈی ٹی ایز اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں اس بارے مکمل بریفنگ دی
Wednesday, 27 August 2014
ٹر یفک قوانین کے پا سداری اور سٹرکوں پرنظم وضبط کا مظا ہرہ کر نے سے ٹر یفک کے مسا ئل کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے
راجن پور (کرائم رپورٹر) ٹر یفک قوانین کے پا سداری اور سٹرکوں پرنظم وضبط کا مظا ہرہ کر نے سے ٹر یفک کے مسا ئل کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے دوان ڈرا ئیو نگ موبا ئل فون کا استعمال نہ کر یں ان خیالا ت کا اظہا ر ڈی ایس پی ٹر یفک اسحا ق خان سیا ل نے اپنے دفتر میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے ٹر یفک سٹا ف کو ہدا یت بھی کی وہ عوام سے بہتر ین رویہ اپنا ئیں اور خوش اخلاقی کا مظا ہرہ کریں نوجوان نسل ون ویلنگ ،تیزرفتا ری اور خصوصادوران ڈرائیو نگ موبائل فون کا استعمال کر نے سے اجتنا ب کر یں ڈی ایس پی ٹر یفک اسحا ق سیا ل نے کہا کہ ٹر یفک کے قوائد ضوابط جا ننا نہ صرف ڈرائیو حضرات کے لیے بلکہ عام شہر یوں کے لیے بھی انتہائی ضرروی ہے کیو نکہ ٹر یفک قوانین آپ کو حا دثات سے تحفظدیتے ہیں آپ میں خودی اعتما دی پیدا کر تے ہیں قوائد ضوابط پر عمل نہ کر نے کی صورت میں نا خو شگو ار واقعہ یا حا دثہ رونما ہو سکتا ہے اس موقع پر اے ایس آئی شکیل عبا س ،عدنا ن حیدری اور غفنفر عباس موجود تھے
پنجاب حکومت کے مقرر کر دہ کم از کم اجرت ان کو ادا کی جا ئےعبدالغفار لنگاہ
راجن پور (کرائم رپورٹر)مزدوروں کو تمام سہولیات لیبر لاز کے مطابق فراہم کی جا ئیں اور پنجاب حکومت کے مقرر کر دہ کم از کم اجرت ان کو ادا کی جا ئے۔ ان کی تعلیم کے لیئے لٹریسی سکول اور صحت کی سہولیات کے لئے ڈسپنسریاں قائم کی جا ئیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ لیبر کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا جس میں ڈی او لیبر ناصرالدین مزاری ، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ، ای ڈی ای سی ڈی اصغر جلبانی، لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر، ڈی ایس پی ، اے سی جام پور و راجن پور ، این جی اوز کے نمائندگان اور پراسکیوٹرز و سوشل سیکورٹی کے افسران ، نور احمد راہی اور اسحاق گبول نے بھی شرکت کی ۔ ڈی اولیبر نے اپنی بریفنگ میں پچھلے اجلاس کی کاروائی اور اپنی کارکردگی بارے آگاہ کیا ۔ ڈی سی او نے سوشل سیکورٹی کے افسران سے وضاحت طلب کی کہ کتنے بٹھوں پر سوشل سیکورٹی کارڈز جاری کر چکے ہیں ۔ انہوں نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ تمام بٹھوں کا سروے کیا جا ئے ان کی فیکٹریز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی جا ئے ۔ ڈی سی نے ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ اجر ت کے قانون کو بٹھہ خشت، پیٹرول پمپس،شاپس اور دیگر کاروباری مراکز پر عمل درآمد کرا ئیں۔ ڈی سی او نے سوشل سیکورٹی افسران کوہدایت کی کہ ان کے کسیز کو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لا ئیں اور پراسیکیوٹرسے مشاورت بھی کریں ۔ ڈی سی او نے لیبر افسرکو ہدایت کی کہ لیبر کالونی کے بارے رپورٹ جلد انتظامیہ کو پیش کی جا ئے۔ ڈی سی او نے ڈی او لٹریسی کوہدایت کی کہ بٹھوں کا سروے کریں اور وہاں لٹر یسی سکولوں کی سہولیات فراہم کی جا ئیں ۔ اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ بلا امتیاز کاروائی کی جا ئے اور کسی سے رعایت نہ کہ جا ئے۔
تقریبات آزادی کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر صنعت زار میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اصغر جلبانی
راجن پور ( کرا ئم رپورٹر) تقریبات آزادی کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر صنعت زار میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت ای ڈی ا و سی ڈی اصغر جلبانی نے کی۔ اس تقریب میں ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز منیجر صنعت زار نادیہ نواز اور این جی اوز این آر ایس پی۔ پلان پاکستان اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے شروع کیاگیا ۔ بچوں نے مل نغمے اور ترانے گا ئے۔ ملکی آزادی کے لیئے جان کی قربانی دینے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اور کہا گیا کہ یہ ملک بہت سے قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ۔ میڈیم شازیہ نواز نے کہا محکمہ سوشل ویلفیئر اپنے متعلقہ پروگرام اور ذمہ دار ی کو محنت سے سرانجا م دے رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کا اس محکمے کے ساتھ تعاون رہا ہے ۔ای ڈی او سی ڈی نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کا اہم کردار ہے اور آزادی کے موقع پر بھی انہوں نے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط اور ایک دوسرے کے ساتھ پیا ر کے ساتھ رہیں اور ملک اور قوم کے ترقی کے لیئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ خواتین کی ترقی کے لیئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین نے شرکت کی
Tuesday, 26 August 2014
ٹر یفک ایجوکیشن پر وگرام حادثات سے بچا ؤ کاذریعہ ہے محمد اسحا ق سیا ل ڈی ایس پی
راجن پور (کرا ئم رپورٹر ) ٹر یفک ایجوکیشن پر وگرام حادثات سے بچا ؤ کاذریعہ ہے محمد اسحا ق سیا ل ڈی ایس پی ٹر یفک پولیس راجن پور ضلع را جن پور میں ٹر یفک ایجوکیشن پر وگرام ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدا یت کے مطا بق موثر طر یقے سے جا ری ہے اس ضمن میں ایجوکیشن ٹیم نے النور پبلک سکول اور برٹش انٹر نیشل سکول میں روڈ سیفی اور ڈینگی وائر س سے بچا ؤ کے موزوں پر لیکچر دے ہیں انشا ء اللہ یہ نیک کا م آفسیر ان بالا کی ہدایت کے مطا بق جا ری رہے گا ۔ان خیا لات کا اظہا ر ٹر یفک آفس میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد اسحا ق سیال نے کیا ۔اس موقع پر جعفر عباس ایس آئی ،عا مر عباس ایچ سی،اشفا ق حسین ایچ سی اور عرفان سجا د ایچ سی موجود تھے ۔
محکمہ پیسٹ وراننگ کی ٹیم کافیلڈوزٹ کا شتکا روں کی کپاس کی فصل کا معا ئنہ کیا
را جن پور (کرائم رپورٹر)محکمہ پیسٹ وراننگ کی ٹیم کافیلڈوزٹ کا شتکا روں کی کپاس کی فصل کا معا ئنہ کیا ۔پیسٹی سا ئیڈ ز ڈیلروں کی دوکا نوں سے نمونہ جا ت بھی حا صل کیے گئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ پیسٹ ورا ننگ کے ایگری کلچر آفسیر الیا س رضا کلا چی نے گذ شتہ روز را جن پور ،عمر کوٹ ،عا قل پور ،ہیڈ حا مد ،نور پور ،بیٹ سونترہ اور بستی خواجہ کے علا قوں میں کا شتکا روں کی کپا س کی فصل کا معا ئنہ کیا اور انہیں سفید مکھی سبنرتیلے لشکر ی سنڈی اور تھرپس کے خا تمے کیلئے اقداما ت کر نے کی ہداٰیا ت بھی جا ری رہیں محکمہ زراعت آفیسرالیا س رضا کلا چی نے کا شتکا روں کو بتایا کہ وہ ملی بگ کے خا تمے کیلئے امیڈ اکلو پرڈ اور پر وفینوفا س سپر ے کر یں بعدازاں انہوں نے پیسٹی سا ئیڈ ز ڈیلر وں کی دوکا نوں پربھی چھا پے ما رے وہاں سے زرعی ادویا ت کے نمونہ جا ت حا صل کر کے لیبارٹری بھجوائے گئے
ایک صالح معاشرہ کے قیام کے لئے اپنا ممکن کر دار ادا کریں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر )اہل ایمان کا بنیادی فر یضہ ہے کہ وہ ایک صالح معاشرہ کے قیام کے لئے اپنا ممکن کر دار ادا کریں قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ \'\' تم بہتر امت ہو نیکی کا حکم دو اور برا ئی سے منع کرو\'\'ان خیالا ت کا اظہا ر گورنمنٹ ڈگری بوائز راجن پور قرآن حکیم اوراسوہ حسنہ کے موضوع پر سیمینا سا بق کمشنر محمد امین چو ہدری ،ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ،پر نسپل ڈاکٹر شکیل احمد پتا فی ،پر وفیسر حا فظ خالد اور دیگر خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمانی شعبہہما رے نوجوان طالب علموں قرآن اور اسوہ حسنہ کے با رے میں ہر قسم کے معلوما ت ہونی چا ہئے مقر رین نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی تعلیما ت پر عمل کر کے کامیا بی کر سکتے ہیں ۔آپ ﷺعظیم شخصیت ہما رے اسوہ حسنہ اور لائق تقلیدنمونہ ہے آج میں اصلا ح معا شرہ کے حوالے نبی کر یم ﷺ کی ذات اور قرآن مجید وسنت کی تعلیمات ہمارے لیے روشنی کا مینا ر ہے ز ند گی کے ہر شعبے میں ہمہ گیر اصلا ح اسی وقت ممکن ہے جب حضور کر یم ﷺکے احکاما ت پر عمل کریں
Saturday, 23 August 2014
راجن پورماڈل تھانہ سٹی کی حدود میں عورتوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے 4افراد گرفتارملزمان ایس ایچ او مجاہد حسین بر مانی
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) راجن پورماڈل تھانہ سٹی کی حدود میں عورتوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے 4افراد گرفتارملزمان جسم فرشی کے دھندے میں ملوث ہیں تفصیلات کے مطا بق ایس ایچ او مجاہد حسین بر مانی نے صحافیوں کو بتا یاکہ راجن پور وڑائچ کالونی ماڈل تھانہ سٹی کی حدود میں لڑکیوں کی خرید و فروخت کر نے والے گروہ 2خواتین شازیہ،گلشن بی بی دو مرد رانا اعظم ،شا کر حسین جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل اور راجن پور سے ہے ملزمان4افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او مجاہد حسین بر مانی نے مزید کہاکہ یہ کاروائی اہل علاقہ کی درخواست پر کی گئی ہے جو عرصہ دراز سے یہ افراد لڑکیوں کی خرید و فروخت کر تے سمیت جسم فروشی کے کاروبار میں بھی ملوث ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی
قانون کی دفعہ 144کے تحت ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں ایریل موبائل ڈیوائس کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہےغازی امان اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے فوجدار ی قانون کی دفعہ 144کے تحت ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں ایریل موبائل ڈیوائس کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جو شخص حکم کی خلاف ورزی کر ے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جا ئے گی
صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیمو ں کا جائزہ لینے کے لیئے مختلف علاقوں کا دورہ کیاغازی امان اللہ
راجن پور ( کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیمو ں کا جائزہ لینے کے لیئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔جن میں چوکی ریخ،ٹھل ہیرو میں تعمیر ہونے والے سڑکیں اور مختلف منصوبو ں کا معائنہ کیا اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا ئے اور ان میں معیاری میٹریل استعمال کیا جا ئے۔ بد دیانتی برداشت ہوگی۔انہوں نے متعلقہ ضلعی افسران کو ہدایت کہ اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں اور میٹریل کو چیک کریں اور کسی قسم کی مشکل کی صورت میں اسے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں ۔ ا س موقع پر ڈی او پلاننگ، ڈی او روڈز اور دیگر افسران موجود تھے
جلاس میں غلہ منڈی کی حالت کو بہتر بنا نے کے لیئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن
راجن پور ( کرا ئم رپورٹر) غلہ منڈی کی حالت کو بہتر بنا نے کے لیے ایک اجلاس زیر صدارت ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور آڑھتیوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں غلہ منڈی کی حالت کو بہتر بنا نے کے لیئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ اجلاس تجاویز پیش کیں گئیں کہ غلہ منڈی میں سڑکیں اور بجلی کے نظام کو درست کیا جا ئے۔ ای ڈی او نے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اجناس کو غلہ منڈی میں لا ئیں
راجن پور ،ضلعی حکومت کا قطب کینال کنارے قائم اسکولز کے مرکزی گیٹس دوسری جانب منتقل کرنے کا فیصلہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر )راجن پور ،ضلعی حکومت کا قطب کینال کنارے قائم اسکولز کے مرکزی گیٹس دوسری جانب منتقل کرنے کا فیصلہ ،ٹی ایم اے اور محکمہ ریونیو کو ہدایت جاری تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کے وسط سے گذرنے والی قطب کینال کے دونوں کناروں پر متعدد پرائیویٹ سکولز اور کالجز موجود ہیں ان سکولز اور کالجز کے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے شدید رَش کے باعث بچوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ضلعی حکومت نے ایسے تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز کے مرکزی دروازوں کی نہر سے دوسری سمتوں میں منتقلی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کے رش کے باعث بچوں کو چھٹی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو ضلعی حکومت کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کے فیلڈ اسٹاف نے مالکان کو انتظامیہ کے فیصلے سے آگاہی دینے کا کام شروع کردیا ہے
راجن پوربجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری اٹھارہ گھنٹے کی اذیت ناک لوڈ شیڈ نگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گیا
راجن پور (کرا ئم رپورٹر ) راجن پور شہراور گردونواح میں تاحال بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری اٹھارہ گھنٹے کی اذیت ناک لوڈ شیڈ نگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گیا شہری تاجر سبھی بلبلاء اُٹھے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں واپڈا کا مسئلہ پاور کرائسز کا صرف اور صرف تیل اور گیس کی پاور ہاؤسز کو فراہمی میں بار بار تعطل ہے اگر تیل اور گیس بغیر کسی تعطل کے فراہم کئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ ایک منٹ کی بھی لوڈ شیڈنگ ہو اُنہوں نے واپڈا انتظامیہ سے صورتحال کو بہتر بنانے اور بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
راجن پور ،ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت خواتین اساتذہ کے گھروں سے دور تبادلے
راجن پور (کرا ئم رپورٹر ) راجن پور ،ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت خواتین اساتذہ کے گھروں سے دور تبادلے ،پالیسی کے تحت خواتین اساتذہ سے سکولوں کی چناؤ بارے بھی مشاورت نہیں کی گئی گرمیوں کی چھٹیوں میں خاموشی کیساتھ ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تبادلوں کی لسٹ جاری کردی گئی سینکڑوں خواتین اساتذہ کی تبادلوں کیخلاف درخواستیں تفصیل کے مطابق ریشنلائزیشن پالیسی کیخلاف سینکڑوں خواتین اساتذہ نے خلاف پالیسی ومیرٹ تبادلہ جات کے خلاف ڈیڑھ ماہ قبل درخواستیں گذاریں مگر ڈیڑھ ماہ گذرنے کے باوجود محکمہ تعلیم نے ان درخواستوں پر تاحال کوئی کاروائی نہ کی ہے جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں گذرنے کے بعد اب سکول کھل گئے ہیں ایسی تمام متاثرہ خواتین اساتذہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ گھروں سے بیسیوں کلومیٹر دور دراز کے سکولوں میں تبادلے کئے گئے ہیں جہاں حاضر ہونا ناممکن ہے متاثرہ خواتین اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہماری درخواستوں پر تاحال شنوائی کی گئی نہ ہمیں اس حوالے سے سنا گیا ہے جبکہ ہم اس پریشانی سے دوچار ہیں کہ جلد ہی ان درخواستوں پر فیصلہ ہو اور وہ اطمینان کیساتھ تدریس کا سلسلہ شروع کرسکیں ۔
Saturday, 16 August 2014
ملک بھر کی طرح انجمن تا جران راجن پور نے جشن آزادی کی تقر یب منعقد کی
راجن پور (کرائم رپورٹر)ملک بھر کی طرح انجمن تا جران راجن پور نے جشن آزادی کی تقر یب منعقد کی جس میں کثیر تا جران ولو گوں نے شر کت کی اور ڈھول پر ر قص کر کے آزادی کا اظہا ر کیا تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز ملک بھر کی طرح راجن پور انجمن تا جران کے صدر حا جی محمد ارشد با جوہ وسیکرٹری انفا رمیشن چوہدری محمد یو سف نے اپنی ما ر کیٹوں میں جھنڈیاں اور لا ئٹ سے سجا یا اور ایک تقریب منعقد کی جس میں صدر حا جی محمد ارشد با جوہ نے کہا کہ پا کستان ایک آزاد مملکت ہے آزادی خدا کی نعمت ہے ہمیں مل کر پا کستان کے لیے کا م کر نا چا ہیے اور پا کستان کی معیشت کو مضبوط کر نا چا ہیے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں خوش حالی سے چل سکے انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت مارچ کا نہیں تھا ہما رے لیڈر وں کو چا ہیے کہ مل بیٹھ کرملک اور قوم کی سلامتی کے لیے لائحہ عمل بنا ناچا ہیے تا کہ دنیا بھر میں ہمارا امیج بہتر ہو سکے اس موقع پر ملک فیض الر حمن ، چوہدری طارق ،رانا مختیار احمد ،حا جی محمد یعقوب،حا جی اشرف ،چوہدری نذیر موجود تھے آخر میں مولانا عمر نے ملک کی ترقی اور سلا متی کے لیے دعا کر اوئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی
ہم سب کو مل کر وطن عزیز کی تعمیر نو کرنا چاہیئےسردار عاطف حسین مزاری
راجن پور ( کرائم رپورٹر) یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ہا ئی سکول راجن پور میں ایک تقریب منعقد ہو ئی ۔ تقریب کی صدارت ڈی سی او غازی امان اللہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف حسین مزاری تھے۔ تقریب میں طالب علمو ں نے ملی نغمے ،تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کیئے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی سی او اور ایم پی ا ے سردار عاطف حسین مزاری نے کہا کہ وطن عزیز بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے آج ان قربانیوں کو یاد کر کے ان کا مقصد پور ا کرنے کا وقت ہے ۔ ہم سب کو مل کر وطن عزیز کی تعمیر نو کرنا چاہیئے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے طلبا میں انعامات تقسیم کیئے۔ بعد ازاں ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہستپا ل میں مریضوں کی عیادت کی اور ان میں پھل تقسیم کیئے ۔ ڈی سی او نے دارلامان مقیم خواتین میں بھی پھل تقسیم کیئے اور کہا کہ ہر شہری یوم آزادی کی خوشی میں شریک ہے ۔تقریبات آزادی کے سلسلے میں گزشتہ رات شہدا کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری ، ڈی سی او ، ڈی پی او اور دوسرے ضلعی افسران موجود تھے
یوم آزادی وطن عزیز سے تجدید عہد کا دن ہے 14اگست کا دن اسی دن کی یاد میں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنا چایئے مسز شاہینہ ناز
راجن پور (کرائم رپورٹر) یوم آزادی وطن عزیز سے تجدید عہد کا دن ہے 14اگست کا دن اسی دن کی یاد میں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنا چایئے۔ یہ باتیں پرنسپل گورنمٹ گرلز ڈگر ی کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب ہو ئے کیا ، اس موقع پر سٹاف کالج اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہو ا۔ تقریب میں طلبا نے ملک نغمے ، تقاریر اور قومی ترانہ پیش کیا ۔ا ختتام پر طالبا ت میں مٹھا ئی تقسیم کی گئی
حکومت ان علاقوں کی ترقی کے لیئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہےغازی امان اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل قبائلی علاقوں کی ترقی اور وہاں کے عوام کے لیئے زیادہ سے زیادہ تعمیراتی اور فلاحی کام کرے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی قبائلی عوام کی ترقی کے لیئے کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او جی ڈی سی ایل کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا ۔ انہں نے کہا کہ ٹرائیبل ایریا کے عوام کے لیئے ضلعی انتظامیہ او جی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان علاقوں کی ترقی کے لیئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے۔ اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے حکام نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جلد ہی ان کی طرف سے منصوبوں کا اعلان کر دیا جا ئے گا ۔ اجلاس میں ڈی ا و پلاننگ، ای ڈی او فنانس ،ای ڈی او ورکس ،پی اے ڈی ایم او نے بھی شرکت کی
قانون کی دفعہ144کے تحت ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں پانچ یا پانچ سے زائد افرا د کے ایک جگہ اکٹھا ہونے اور غیر قانونی اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہےغازی امان اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ نے فوجداری قانون کی دفعہ144کے تحت ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں پانچ یا پانچ سے زائد افرا د کے ایک جگہ اکٹھا ہونے اور غیر قانونی اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے ۔حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے آتشیں اسلحہ ،ڈنڈے،چاقو،بھالے اور اس قسم کے دیگر ہتھیار کی نمائش پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی
محکمہ سوشل ویلفئیرکے زیراہتمام قومی یکجہتی اور سلامتی کے سلسلے میں واک کا اہتمام واک کی قیادت شازیہ نواز
راجن پور (کرائم رپورٹر )محکمہ سوشل ویلفئیرکے زیراہتمام قومی یکجہتی اور سلامتی کے سلسلے میں واک کا اہتمام واک کی قیادت ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر شازیہ نواز نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر تہمینہ دلشاد،سپر نٹنڈنٹ دارلامان صباء زہرا،منیجر صنعت زار نادیہ نواز سمیت جملہ اسٹاف اور مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسرشازیہ نواز نے شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان شان طریقے کیساتھ مناتی ہیں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بھی ضلعی حکو مت کے شانہ بشانہ آزادی تقریبات میں شریک ہے یوم آزادی کے حوالے سے لوگوں میں شعور کی بیداری کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر تقریبات جاری ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوئی قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جبتک ان میں یکجہتی اور آگے بڑھنے کی لگن نہ ہو لہذا ملک اور عوام کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر مسائل کا سامنا کریں قبل ازیں دفتر سوشل ویلفئیر سے فتح پور روڈ تک واک کی گئی
شجر کاری سے ماحول پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیںغازی امان اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ شجر کاری سے ماحول پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ہمیں ناصرف درخت لگانے چاہیں بلکہ ان حفاظت بھی لازمی کرنا چا یئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس کمپلیکس میں شجر کار ی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ہوئے پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی او فارسٹ، ای ڈی او زراعت اور دوسرے متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا اس مہم کے دوران پورا ضلع میں پودے لگا ئے جا ئیں گے
یوم نوجوانان کے حوالے سے کالج آف یوتھ ایکٹوزم اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام راجن پور میں تقریب کا اہتمام
راجن پور (کرائم رپورٹر ) یوم نوجوانان کے حوالے سے کالج آف یوتھ ایکٹوزم اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام راجن پور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنزیل الرحمان علوی نے کہا کہ صحت مند اور فعال نوجوان ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں نوجوانوں کو صحت مند مواقعوں کی فراہمی ہی امن رواداری اور ترقی کی ضامن ہے اس ضرورت کے پیش نظرضلع راجن پور سمیت ملک بھر کی نوجوانوں کی تنظیموں نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حکومت سول سوسائٹی اور کاروباری طبقے پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوانوں کیلئے تربیت ،آگہی اور نشوونماء کے مواقع پیدا کریں تاکہ نوجوان معاشرے کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرسکیں کا لج آف یوتھ ایکٹوزم اینڈ ڈویلپمنٹ نے نوجوانوں کو منظم کرنے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی اہمیت پر زور دیا اس حوالے سے چند سفارشات تیار کی گئیں ہیں کہ حکومتی سطح پر نوجوانوں کی تربیت ،روزگار اور ترقی کے مواقع کو متنوع آسان اور شفاف بنایا جائے ،ذہنی اور جذباتی صحت امن اور رواداری کا ضامن ہے اس سلسلے میں امن رواداری شہریت اور برابر کے تصورات اور مہارتوں کو نوجوانوں کے نئے تعلیمی ضروریات کے طور پر تسلیم کیا جائے صوبائی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کے ذریعے مکالمے مطالعاتی دوروں اور بین الثقافتی کاوشوں کو فروغ دیا جائے نوجوانوں کی ضروریات اور مسائل کو سمجھتے ہوئے تعلیمی نظام کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اقلیتوں خواتین اور دیگر پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگراموں کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کیا جائے نیز نوجوانوں کو معاشرے کی تعمیر امن کی بحالی اور ترقیاتی کوششوں میں ایک مربوط عمل کے ذریعے شامل کیا جائے
طاہر القادری ایک غیر ملکی انسان ہیں جن کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں سردارشیر علی گورچانی
راجن پور(کرائم رپورٹر )طاہر القادری کو کسی صورت ملک سے فرار نہیں ہونے دیں گے نواز شریف کی کال پر کارکنان تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیر علی گورچانی نے راجن پور میں صحافیوں کیساتھ گفتگومیں مزید کہا ہے کہ طاہر القادری ایک غیر ملکی انسان ہیں جن کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں اور وہ پاکستان میں کسی بھی الیکشن میں اپنا ایک کونسلر بھی کامیاب نہ کراسکے ہیں کینیڈا کا شہری پاکستان میں آ کرامن امان خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے قادری صاحب غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکریہاں پر امن پاکستان فساد پیدا کر رہے ہیں عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیںیہ بات کسی بھی صورت میں قبول نہیں اور کہا قادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا اور انہیں ملک چھوڑ کر بھاگنے نہیں دیا جائے گا مزید ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی مشاورت سے بنا یا گیا تھا عمران خان کو اگر کسی حلقے میں شک تھا تو وہ لیکشن کمیشن عدلیہ کے پاس جاتے میری ان سے اپیل ہے کہ وہ تصادم کا راستہ چھوڑ دیں آج بھی اگر میاں نواز شریف ایک حکم دے دیں تو ان کی کال پر کروڑوں لوگ میاں صاحب کی آواز پر ان لوگوں کا سامنا کر نے کو تیار ہوں گے لیکن ہم تصادم کی سیاست نہیں کرنا چاہتے
یوم آزادی قومی جذبے سے جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا جا ئے گاغازی امان اللہ
راجن پور ( کرا ئم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے یوم آزاد ی کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یوم آزادی قومی جذبے سے جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات پورا مہینہ جاری رہیں گی اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر پروگرام ترتیب دے یئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں میں عوام کا مثبت رد عمل خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اس دن ہسپتال میں مریضوں میں پھل اور قیدیوں میں کھانا تقسیم کریں گے ۔سرکاری عمارات اور شہر بھر کے ساتھ فخر جہاں پارک میں بھی چراغاں کیا جا ئے گا ۔ 8.58بجے صبح مکمل خاموشی ہوگی او ر سائرن بجا یا جا ئے گا بعد میں پرچم کشائی ہوگی اور قومی ترانہ بجایا جا ئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فخر جہاں پارک میں 13اگست کی رات کو بھی چراغاں ہوگا ۔ یوم آزادی کے دن درہ مچھی والاسے کھتران پمپ تک ایک ریلی بھی ہوگی جس میں سرکاری محکمے ، طلبا او ر شہری شریک ہوں گے
تقریبات آزادی کے سلسلے میں فاطمہ جناح پارک کے زیر اہتمام تقریبات آزادی کے حوالے صبا زہر
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) تقریبات آزادی کے سلسلے میں فاطمہ جناح پارک کے زیر اہتمام تقریبات آزادی کے حوالے سے ایک واک کی گئی جس کی قیادت چیئر پرسن فاطمہ جناح پارک صبا زہر ا اور جملہ ممبران نے کی۔ واک کا مقصداپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیئے تھا ۔ یہ واک صنعت زار سے شروع ہو کر فاطمہ جناح پارک پر اختتام پزیر ہو ئی۔ واک کی اختتام پر صبا زہرا نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین ساتھ ساتھ ہیں ۔ قومی یک جہتی سے قومی سلامتی یقینی ہے۔ قوم کو یہ پیغام دینا ہے کہ آج قائد اعظم کے ویژن جو آگے لے کر جا نا ہے معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردا ر ہے ۔ ڈی او سوشل ویلفئر میڈم شازیہ نواز نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے خواتین بھی بچوں کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں تعلیم کے ساتھ تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے
تقریبات آزاد ی کے سلسلے میں محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا صبا زہرا
راجن پور ( کرا ئم رپورٹر) تقریبات آزاد ی کے سلسلے میں محکمہ کمیونٹی
ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی معاونت
چیئر پرسن فاطمہ جناح پارک ان کی ممبران نے کی جس میں کثیر تعداد میں
خواتین نے شرکت کی۔ اس تقریب کا باقاعدہ کا افتتاح اے ڈی سی ارشد گوپانگ
اور ای ڈی او سی ڈی نے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے خطاب کرتے
ہو ئے کہا کہ یہ آزادی پاکستان حاصل کرنے لیئے ہمارے بزرگوں عظیم جدوجہد
اور بے مثال قربانیو ں کے بعد حاصل کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر
جلبانی ،ڈی او سوشل ویلفئر شازیہ نواز م، سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا۔ ڈی ا
وتعلیم فوزیہ حنا ، پرنسپل گرلز کالج شاہینہ ناز ، تہمینہ دلشاد اور ددیگر
مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یہ مہینہ آزادی کا
مہینہ اور اس ملک کی ترقی کے لیئے ہم سب کو مل کر اپنی حب الوطنی کے ساتھ
محنت کریں اور زندہ قوموں کی یہ نشانی ہے وہ اپنی آزادی کو بڑے خوبصورت اور
جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں
Wednesday, 13 August 2014
ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بعد از منظور اجلاس ضلعی بجٹ 2014-15 سے خطاب
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بعد از منظور اجلاس ضلعی بجٹ 2014-15 سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ فنڈز قوم کی امانت ہیں تمام افسران دیانتدار ی کے ساتھ استعمال کریں اور مخلو ق خدا کے لیئے آسانیاں پیدا کریں لوگوں کی مشکلات اور مسائل حل کریں ۔انہو ں نے کہا کہ ماحولیات کی ترقی کے لئے شجر کاری مہم کو تیز کیا جا ئے اور بنیادی کی سہولیات کی ترقی کے لئے متعلقہ عوامی نمائندگا ن سے سکیموں کی نشاندہی کے بعد مکمل کی جا ئیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی مزید ترقی کے لیئے سڑکیں ، سولنگ ،گلی و نالیا ں اور سیوریج کے علاوہ ضلعی دفاتر کی تعمیر ، ہسپتالوں میں میڈیکل آلات اور ادویات کی خریداری کے لیئے متعلقہ افسران ابھی سے اپنی کوششیں شروع کردیں ۔اجلاس میں جملہ بجٹ کی تفصیلات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی او پلانگ اور ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی نے بتایا کہ2014-15کے بجٹ میں4ارب 84کروڑ 8 لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں جن میں 3ارب 45کروڑ تنخواہوں کی مد میں ،20کروڑ نئی ترقیاتی سکیموں اور 27کروڑ جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیے جا ئیں گے ۔ اس اجلاس میں جملہ سکیموں کے سربراہان ، ای ڈی اوز ، ڈی ڈی اوز اور ضلعی افسران نے شرکت کی اور بجٹ بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں
پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد ، لازوال قربانیوں کے بعد وجود میں آیامسز شاہینہ ناز
راجن پور (کرائم رپورٹر) پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد ، لازوال قربانیوں کے بعد وجود میں آیا یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سٹاف کالج اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پوربھی قوم کے ساتھ جشن آزادی کی تقریبات منا کر اپنا قومی و ملی تشخص اجاگر کر رہا ہے۔ بعد ازاں طالبات کے درمیان حب الوطنی کے حوالے سے مباحثہ اور تقریری مقابلہ جات منعقد کرائے گئے
حصیلدار محال محمد اعظم خان گوپانگ عمرہ کی آدائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں وہ سوموار سے بطور تحصیلدار اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) تحصیلدار محال محمد اعظم خان گوپانگ عمرہ کی آدائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں وہ سوموار سے بطور تحصیلدار اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اسسٹنٹکمشنر چوہدری محمد مختار ،نائب تحصیلداران زاہد محمود خان مزاری ،محمد انور قریشی ،صحافی محمد اسحاق خان گبول،پٹواریوں اشفاق خان ،فاروق احمد ،طارق اسماعیل ،محمد عارف ،رانا علی ذولقرنین ،محمود فرید،ارشد بھٹی ودیگر نے تحصیلدار محال کو مبارکباد پیش کی ہے
پندرہ گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈ نگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلاء کررکھا ہے
راجن پور (کرائم رپورٹر) اتوار کی چھٹی کے باوجود غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری سخت گرمی کے باوجود پندرہ گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈ نگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلاء کررکھا ہے کاروباری طبقہ پریشانی سے دوچار تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ سے خاتمہ کا وعدہ کیا تھا مگر اب حکمران خود بارش کیلئے دعائیں مانگنے کی اپیل کررہے ہیں حکمران اس ملک کی معشیت کیساتھ مخلص نہیں ہیں ملکی صنعت صرف لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے مڈل طبقے سے وابستہ تاجر مکمل طور پر بدحال ہوچکے ہیں مہنگائی اور لوڈ شیڈ نگ کے باعث کئی تاجر وں کے کاروبار مکمل فلاپ ہوچکے ہیں اُنہوں نے حکومت سے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
اجن پور ،محکمہ روڈز کے سب انجینئرزاہد خان کی جانب سے ساتھی اہلکاروں کی مخالفت ،ساتھی اہلکاروں نے سب انجینئر کو شدید زدوکوب زاہد خان
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور ،محکمہ روڈز کے سب انجینئرزاہد خان کی جانب سے ساتھی اہلکاروں کی مخالفت ،ساتھی اہلکاروں نے سب انجینئر کو شدید زدوکوب کرنے کے بعد تھپڑوں کی بارش کردی سب انجینئر دفتر سے بھاگ اُٹھا محکمہ روڈزکے ذرائع نے بتلایا کہ سب انجینئرزاہد خان نے ڈی اوروڈز رانا نوید کو قابو کررکھا ہے اور چکنی چپڑی باتوں میں لگا کر ساتھی اہلکاروں کیخلاف اس کے کان بھرنے اور انکوائریاں کرانے میں مصروف ہے جس پر ساتھی اہلکاروں ریاض احمد ،امجد خان ،ہیڈ کلرک خالد حسین ودیگر نے مشترکہ طور پر سب انجینئر زاہد کو دبوچ لیا اور زدوکوب کرنے کے بعد اس کی ٹھکائی کردی بعدازاں سب انجینئر دفتر سے بھاگ کھڑا ہوا دوسری جانب سب انجینئر نے رابطہ ہونے پر واقعہ کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلخ کلامی ضرور ہوئی ہے مگر باقی واقعے میں صداقت نہیں ہے
ٹی ایم اے کے طرف سے تقریبات آزادی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی
راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے طرف سے تقریبات آزادی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جو فخر جہاں پارک سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہو ئی ۔ ریلی کی قیادت اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے کی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شہری اور دوسرے لوگ کثیر تعداد میں شریک ہو ئے۔ ریلی میں مقامی جھمر پیش کی گئی ۔ ریلی میں بینڈ پارٹی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے اے ڈی سی نے کہا کہ آزادی کسی بھی ملک کے لئے بہت اہم ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ راجن پور کی عوام بھی جشن آزادی بھر پور انداز سے منائیں
حکومت اور ضلعی انتظامیہ راجن پور اپنے چکروں میں پڑگئی ،منافع خور ایک با ر پھر سرگرم ایک ہفتے کے دوران پیاز،کدو،ٹماٹراور ادرک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
راجن پور (کرائم رپورٹر ) حکومت اور ضلعی انتظامیہ راجن پور اپنے چکروں میں پڑگئی ،منافع خور ایک با ر پھر سرگرم ایک ہفتے کے دوران پیاز،کدو،ٹماٹراور ادرک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شہری بلبلاء اُٹھے خودساختہ مہنگائی کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق طاہرالقادری اور عمران خان کے لانگ مارچ سے جہاں حکومت کی توجہ ایڈمنسٹریشن سے تقسیم ہوکر صرف احتجاج سے نمٹنے پر مرکوز ہوگئی اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو صرف کارکنان کی سرگرمیوں اور ان کی لاہور اور اسلام آباد آمد کو روکنے پر صرف رہی ایسے میں گراں فروشوں نے اشیاء کی قیمتوں کو آگ لگادی گذشتہ ہفتے جن سبزیوں کی قیمتیں کم تھیں اس ہفتے اُن کی قیمتوں میں دس روپے سے ایک سو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جن سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں کدو کی قیمت میں بیس روپے کلو ،پیاز کی فی کلو قیمت میں بیس روپے ،لہسن کی فی کلو قیمت میں چالیس سے پچاس روپے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بیس روپے ادرک کی فی کلو قیمت میں تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے مصنوعی مہنگائی پیدا کردی گئی ہے جس سے شہریوں کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر ہوا ہے شہریوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے اس حوالے سے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے اور اشیاء کی اصل قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے
راجن پور ،دھندی قطب کینال اور اُس کی ذیلی نہروں میں تاحال نہری پانی فراہم نہ ہوسکا کسان مسلسل سراپاء احتجاج لاکھوں روپے ڈوبنے کا خطرہ لاحق ڈی سی او غازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور ،دھندی قطب کینال اور اُس کی ذیلی نہروں میں تاحال نہری پانی فراہم نہ ہوسکا کسان مسلسل سراپاء احتجاج لاکھوں روپے ڈوبنے کا خطرہ لاحق ڈی سی او غازی امان اللہ نوٹس لیں تفصیل کے مطابق محکمہ انہار ضلع راجن پور نے ششماہی نہر ہونے اور مذکورہ کینال کی پانی کی وارہ بندی ہونیکے باوجود ایک ماہ سے دھندی قطب کینال کو پانی فراہم نہ کیا جس کی وجہ سے نہ صرف دھندی قطب کینال بلکہ مبارک نہر ،قطب نہر ،نور دھندی ،فتح پور مائینر میں بھی پانی نہ آسکا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے کسان شدید مشکلات سے دوچار ہیں زمینداروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو زیر زمین پانی کڑوا ہے جو فصل کو نہیں دے سکتے تو دوسری جانب لاکھوں روپے ان فصلات پر خرچ کرچکے ہیں اب ان روپوں کے ڈوب جانے کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے زمینداروں کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار محکمہ انہار کے دفتر کا چکر کاٹ چکے ہیں کوئی آفیسر بات سننے کو تیار نہیں وہاں سے صرف ایک ہی جواب ملتا ہے کہ تحصیل روجہان کو پانی فراہم کیا جارہا ہے اس لئے آپ لوگوں کی نہروں کو فی الحال پانی نہیں مل سکتا زمینداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری انہار پنجاب چیف انجینئر انہار ایس ای انہار ڈی جی خان ڈویژن سے فوری طور پر نہروں میں پانی فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے نیز ڈی سی او غازی امان اللہ سے بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنیکا مطالبہ کیا ہے
موجودہ حکمران مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈ شیڈ نگ پر ڈیڑھ سال گذرنے کے باوجود قابو نہ پاسکے محمد یوسف خان گبول
راجن پور (کرائم رپورٹر ) سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی پی پی محمد یوسف خان گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران مہنگائی ،بے روزگاری اور لوڈ شیڈ نگ پر ڈیڑھ سال گذرنے کے باوجود قابو نہ پاسکے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شریف برداران بلند وبانگ دعوے کرتے تھے پی پی پی نے پانچ سالہ کٹھن دور میں مفاہمت کی سیاست کی اور ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہمارے دور میں طاہر القادری نے احتجاجی دھرنا دیا مگر ہم نے سب کو اجازت دی اور کسی کو جلسے یا احتجاج کرنے سے نہیں روکا کیونکہ جلسے اور احتجاج جمہوریت کا حسن ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ عوام لوڈ شیڈ نگ اور مہنگائی سے عاجز آچکے ہیں مگر حکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہورہا شریف برداران کو پاکستان بھر میں صرف لاہور نظر آتا ہے جتنے فنڈز صرف لاہور میں خرچ کئے جارہے ہیں اگر یہ برابری کی بنیاد پر صوبہ بھر میں خرچ ہوتے تو آج پنجاب کے تمام شہر ترقی یافتہ ہوتے اُن کا کہنا تھا کہ اٹھارہ کروڑ عوام صرف دووقت کی روٹی اور امن چاہتے ہیں انہوں سڑکوں اور میٹرو منصوبوں سے کوئی غرض وغایت نہیں اب بھی حکمرانوں کے پاس وقت بچا ہے کہ وہ عوامی فلاح پر توجہ دیں
آپس میں میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی مشتعل افراد کا انڈس ہائی وے پر احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
راجن پور(کرائم رپورٹر) نواحی علاقہ فاضل پور میں ہانبھی برادری کے آپس میں میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی مشتعل افراد کا انڈس ہائی وے پر احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیل کے مطابق فاضل پور مین انڈس ہائی وے پر ہانبھی برادری کے درمیان آپسمیں تلخ کلامی کے باوجود ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تاہم اس واقعے پر پولیس تھانہ فاضل پور کی جانب سے اطلاع دیئے جانے کے باوجود بروقت جائے وقوعہ پر نہ پہنچنے اور ملزم کی عدم گرفتاری کیخلاف مشتعل افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کو بند کردیا تاہم پو لیس کی یقین دہانی کے بعد انڈس ہائی وے کھول دی گئی ۔
ون فائیو پر کال کر نے پر ریسپا نس نہ ملنے پر اور 70 ہزار روپے رشوت لیے کر جھو ٹا مقدمہ درج سلمی بی بی
راجن پور(کرا ئم رپورٹر)ون فائیو پر کال کر نے پر ریسپا نس نہ ملنے پر اور 70 ہزار روپے رشوت لیے کر جھو ٹا مقدمہ درج کر نے پرمتا ثرہ سلمی بی بی نے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گو ندل کو ایس ایچ اوکوٹ مٹھن ملک جا وید کے خلاف ایک درخواست دی تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز سلمی بی بی نے صحا فیوں کو بتا یا کہ ایک مکان 3 مر ے کا سسرال نے حق المہر میں دیا تھا جس کے تمام ثبوت موجود ہے اور نکاح نامہ پر حوالہ بھی ہے میر ے سسرال والے اورایس ایچ او ملک جا وید ہتھیانہ چا ہیے ہیں ایس ایچ او نے مبلغ 70 ہزار روپے لے کر مجھے پر اور میرے شوہر پر جھوٹا مقد مہ نمبر 345/14 ،بجرم زیر دفعہ 380/447/511 ت،پ کوٹ مٹھن میں درج کیا مجھے اور میرے شوہر کی عبوری ضمانت ہو نے کے با جود پولیس نے پکڑلیا اور تشدد کیا اور کئی گھنٹے رات بھر بند رکھااس شر ط پر چھوڑا کے مکان کی چابیاں دے جا وں ورنہ دوسرے جھوٹا مقد مہ میں حوالات میں بند کر دوں گا مورخہ 8.8.14 کو نور بی بی ،مر ید حسین ،ذیشا ن احمد ،شہلا بی بی ،عمران ،الطاف احمد ،شفیق ،سرورشاہین بی بی میر ے گھر میں زیر دستی گھس آئے توڑ پھوڑ کی نقد ی واہم دستاویزات چوری کر لیے دو مر تبہ 15 پر کال کی پولیس تھا نہ کوٹ مٹھن موقع پر نہیں آئی متاثرہخاندان نے وزیر اعلی پنجاب وڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان سے پر روز مطا لبہ کیا ہے کہ قبضہ ما فیا او رکر پٹ ایس ایچ اوملک جا وید کے خلاف سخت سے سخت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک واک کی گئی مسز شاہینہ ناز
راجن پور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک واک کی گئی جس کی قیادت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے کی۔اس موقع پر سٹاف کالج اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں طالبات کے درمیان حب الوطنی کے حوالے سے مباحثہ اور تقریری مقابلہ جات منعقد کرائے گئے۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد ، لازوال قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پوربھی قوم کے ساتھ جشن آزادی کی تقریبات منا کر اپنا قومی و ملی تشخص اجاگر کر رہا ہے
یہ آزادی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی ہے ہم سب پر پاکستان کا سایہ قائم و دائم رہےسردار عاطف حسین خان مزاری
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب برائے لٹریسی سردار عاطف حسین خان مزاری نے تقریبات آزادی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں خظاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ بڑی مہینہ بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہمارا وطن عزیز پاکستان آزاد ہوکر معرض وجو د میںآیا ۔ یہ آزادی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی ہے ہم سب پر پاکستان کا سایہ قائم و دائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب کی ہدایت پر آزادی تقریبات کو پورا مہینہ منانے کے لیئے اور ان قربانیوں اور فرمودات قائد کو یاد رکھنے لیئے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار، سپرنٹنڈ نٹ چیل ملک آصف عظیم ،ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ جیل ساجد رضا ،صدر پریس کلب امجد فاروق ڈاکٹر خلیل ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اگست کا مہینہ تاریخی لحاظ سے ایک اہمیت رکھتا ہے غلا می سے آزادی کا مہینہ ہے جس مقصد کے لیئے آزادی حاصل کی گئی تھی اس مقصد کو زندہ رکھا جا ئے۔ اس تقریب میں رنگا رنگ پروگرام جن میں ملی نغمے، خاکے ۔ کشتی ، جھومر ، موسیقی ، نلی پکڑنا جیسے پروگرام کرائے گئے مقررین نے کہا کہ جیل میں ایک صاف ستھرا نظام دیکھ کر خوشی ہو ئے ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ آزادی کی خوشیوں میں جیل کے قیدیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ ا س نعمت سے محروم نہ رہیں ۔ آخر میں سپرنٹنڈنٹ جیل نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا
وامی تحریک و جماعت اہلسنت کے کارکنوں کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
راجن پور (کرا ئم رپورٹر)حکمران فرعون بن چکے ہیں کارکنان انقلاب کی تیاری کریں۔پاکستان عوامی تحریک و جماعت اہلسنت کے کارکنوں کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں ابھی سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کا خون خشک نہیں ہوا حکمران ایک اور مقتل گاہ سجانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اوچھے ہتھکنڈوں کے بھیاناک نتائیج نکل سکتے ہیں جس کی تمام زمہ داری ھکومت پر عائید ہو گی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین کے پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راجن پور میں بلال عباسی سے کارکنوں کے لئے اپنے ٹیلیفونک پیغام میں کہی انہوں نے مزید اپنے پیغام میں کہا کہ ایسی طرز ھکمرانی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ۔حکمران وقت سے پہلے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔۔جیسے بلوچستان کے وزیر اعلی رئیسانی کو رخصت کیا تھا اب ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ملکر انقلاب کے زریعے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرینگے ۔پاکستان کی عوام ۔۔شیعہ ۔سنی اپنے آنیوالی نسلوں کے مستقبل کے لئے انقلاب کی کال پر تیار رہیں
)پولیس نے کریک ڈاون کے دوران تحریک منھاج القران کے سابق امیر سمیت حاجی پور سے جماعت اہلسنت کے 6 کارکنان گرفتارقاری حبیب اللہ صادقی
راجن پور(کرا ئم رپورٹر)پولیس نے کریک ڈاون کے دوران تحریک منھاج القران کے سابق امیر سمیت حاجی پور سے جماعت اہلسنت کے 6 کارکنان گرفتار کر لیے۔۔کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ورنہ جماعت اہلسنت راست اقدام اٹھائے گی ۔قاری حبیب اللہ صادقی۔ پولیس نے راجن پور سے عالمی شہرت یافتہ نعت خوان و تحریک منھاج القران کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر سید شکیل پتافی سمیت حاجی پور سے جماعت اہلسنت کے رہنماوں قاری عابد،قاری طارق۔محمد شاھد۔خواجہ صالح محمد،اور محمد رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے سنی رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر قاری ھبیب اللہ صادقی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پولیس گردی کی مزمت کی اور کرکارکنوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلا کر اوچھے ہتھکندوں پر اتر ائی ہے انہوں نے پولیس حکام سے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے گرفتار کاکارکنان رہا نہ کیے تو جماعت اہسنت راست اقدام اٹھائے گی۔۔واضح رہے پولیس ابتک جماعت اہلسنت کاور عوامی تحریک کے مجموعی طور پر 18افراد کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ مزید کاکارکنوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
آزادی ہر انسان کا حق ہے آزادی کے بغیر قومیں اپنی شناخت کھو دیتی ہیں میڈم صبا زہرا
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) آزادی ہر انسان کا حق ہے آزادی کے بغیر قومیں اپنی شناخت کھو دیتی ہیں ان خیالات کا اظہار سپرنٹندنٹ دارلامان میڈم صبا زہرا نے تقریبات آزادی پاکستان کے سلسلے میں دارلامان میں مقیم خواتین کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے شروع کیا گیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہمار ا فرض ہے ۔ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں ۔ اس موقع پر شہد ا کی یاد اور قائدین کے فرمودات بارے بھی آگاہی دی گئی ہے۔
ہمارے بزرگوں نے یہ وطن بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیامحمد طاہر اقبال
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ہمارے بزرگوں نے یہ وطن بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا اور اس کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم عامر فاروق سکھیرا نے گورنمنٹ ہا ئی سکول نمبر2راجن پور میں منعقدہ جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لیئے مزید محنت کی ضرورت ہے ۔ سینئر ہیڈ ماسٹر محمد طاہر اقبال دروان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں وہاں ہمیں اپنے فرائض منصبی کے بارے میں سوچنا ہوتا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کی ترقی کے لیئے اپنا کردار کہاں تک ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے محمد شبیر شاہد مہروی نے کہا کہ یہ ملک گراں مایہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب ہمیں اس کی حفاظت کرنا ہے ۔ تقریب میں بچو ں نے تقاریر ،ملی نغمے اور مضموں نویسی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا ۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ضلعی دفتر اطلاعات راجن پور میں پرچم کشائی اور بیج لگانے کی تقریب سے مقررین نے خطاب حافظ اویس صفدر
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) آزادی کی تقریبات ماہ اگست کے اختتام تک جاری رہیں گی۔اس تقریبات کا آغاز ماہ کے ابتداء سے ہو چکا ہے۔یہ باتیں ضلعی دفتر اطلاعات راجن پور میں پرچم کشائی اور بیج لگانے کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر حافظ اویس صفدر ، شہزاد گل، مسرت حسین زبیری ،غلام سرور،سلطان محمود اور کوڑا خان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔ہم سب کو مل کر اس دھرتی کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اورعلم کی آگاہی کے لئے شمعیں روشن رکھیں
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف مزاری اور ان کا خاندان تحصیل روجہان میں نہری پانی کی چوری میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیل کے کسان پانی سے محروم ہیںحیات خان کیچو
راجن پور (حسنین عباس سونترہ ) سابق کونسلر یونین کونسلر شرقی ومعروف زمیندار تحصیل روجہان حیات خان کیچونے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف مزاری اور ان کا خاندان تحصیل روجہان میں نہری پانی کی چوری میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیل کے کسان پانی سے محروم ہیں انہوں نے یہاں میڈیا کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ شاخ روجہان ،مٹواہ ،کھڑکی مائینر ،سلیم آباد مائینر اور ہدایت مائینر میں بیسیوں غیرقانونی موگہ جات کے ذریعے ایم پی اے مسلم لیگ ن نہری پانی کی چوری کررہے ہیں محکمہ انہار کی ٹیم نے جب ان موگوں کو اکھاڑنے کی کوشش کی تو ایم پی اے نے ان پر نار اضگی کا اظہار کرتے ہوئے جلوس نکالا اور انہار آفیسران کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کی ٹیم نے پانی چوروں کی لسٹ جاری کی ہے جس میں ایم پی اے مسلم لیگ ن تحصیل روجہان کا نام سرفہرست ہے جبکہ سردار حمزہ مشرف مزاری ،سردار شمشیر خان مزاری کے نام شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اے نے طارق مائینر کی لائننگ کے دوران اسے اونچا کردیا جبکہ شاخ روجہان اور مٹ واہ کی ڈاف نکلوادیں جس سے طارق مائینر کے سینکڑوں کسان اب نہری پانی سے محروم ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے اپنی ہی حکومت کے خلاف گذشتہ روز جلوس نکلوا کر لوگوں کو پاگل بنانے کی کوشش کی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع راجن پور میں زور زبردستی پر نہری پانی چوری کر نے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور تمام غیر قانونی موگے اکھاڑ دیئے جائیں تاکہ ٹیل کے کسانوں کو ان کا حق مل سکے ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کی طرف سے انہیں جانی ومالی خطرہ بھی لاحق ہے اس لئے اسے تحفظ فراہم کیا جائے
غیر معیاری ادویہ رکھنے پر زرعی ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت غلام شبیر احمد
راجن پور (کرا ئم رپورٹر ) غیر معیاری ادویہ رکھنے پر زرعی ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت غلام شبیر احمد نے صحافیوں کو بتلایا کہ کوٹ مٹھن کے ڈیلر کامران ٹریڈرز نے ہیومک ایسڈ نامی زہر کی غیر معیاری کوآلٹی اپنی شاپ پر رکھی ہوئی تھی جس کا سیمپل لیبارٹری بھجوایا گیاجو ناقص ثابت ہوگیا جس پر کوٹ مٹھن تھانہ میں زرعی ڈیلر کے خلاف غیر معیاری ادویہ فروخت کرنے بارے مقد مہ درج کرلیا گیا ہے
واپڈا گرڈ اسٹیشن راجن پور شہرکے قریب حادثہ ،سرکاری اہلکاروں کی موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ جا ٹکرائی ایلیٹ پولیس اہلکار جاں بحق دیگر دوساتھی لہولہان ہسپتال داخل عطاء غونث ملازم
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) واپڈا گرڈ اسٹیشن راجن پور شہرکے قریب حادثہ ،سرکاری اہلکاروں کی موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ جا ٹکرائی ایلیٹ پولیس اہلکار جاں بحق دیگر دوساتھی لہولہان ہسپتال داخل تفصیلات کے مطابق ایلیٹ پولیس اہلکار اپنے دوستوں عطاء غونث ملازم ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فلک شیر کے ہمراہ راجن پور شہر کی جانب آرہے تھے کہ واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایلیٹ پولیس اہلکار محمد سفیان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ریسکیو اہلکار عطاء غونث کو شدید زخمی حالت میں ہونے کے باعث شیخ زائد ہسپتال رحیم یار خان ریفر کردیا گیا جبکہ تیسرے زخمی کی حالت نارمل بتلائی جا رہی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی شمس الدین موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا ۔
ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ زاہد محمود مزاری کا ڈی ڈی او زراعت کی ٹیم کے ہمراہ کھاد مارکیٹ میں چھاپہ ،یوریا کھاد مہنگے داموں فروخت
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ زاہد محمود مزاری کا ڈی ڈی او زراعت کی ٹیم کے ہمراہ کھاد مارکیٹ میں چھاپہ ،یوریا کھاد مہنگے داموں فروخت کر نے پر موسیٰ ٹریڈرز کا مالک گرفتار ،10 ہزار روپے نقد جرمانہ وصول تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت کرنے کی عوامی شکایات پر ڈسٹر کٹ کوآرڈنیشن آفیسر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری اور ڈی ڈی او زراعت غلام شبیر احمد کو ہدایت کی کہ وہ کھاد مارکیٹ کا معائینہ کریں اور گراں فروشوں کیخلاف کاروائی کی جائے جس پر ٹیم نے مارکیٹ میں فرضی گاہک بھیجا مارکیٹ کے موسیٰ ٹریڈرز نے کھاد اصل قیمت 1835 کی بجائے 1860 میں یوریا کی بوری فروخت کی جبکہ بوری پر کمپنی کی طرف سے اصل ریٹ پرنٹ ہونے کے باوجود 20 روپے زائد قیمت وصول کی جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مالک اللہ ڈتہ سومرو کو گاڑی میں بٹھا دیا اور اوور چارجنگ کے باعث تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا اس دوران سفارشی کالز کا تانتا بندھ گیا جس پر پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ نے وارننگ دیتے ہوئے ڈیلر موسیٰ ٹریڈرز کو دس ہزار روپے نقد جرمانہ عائد کرتے ہوئے رہا کردیا اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ نے وارننگ دی کہ کھاد ڈیلرزکسانوں کو ریلیف فراہم کریں اور کسی سے مقرر قیمت سے زائد ہرگز وصولی نہ کریں وگرنہ انتظامیہ ایسے گراں فروشوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی
انجمن تاجران کسی آزادی اور لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گیعلاؤ الدین خان مزاری
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) انجمن تاجران کسی آزادی اور لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی انجمن تاجران سالانہ یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی آپریشن ضرب عضب میں فوج وطن کی دفاع میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران سردار علاؤ الدین خان مزاری نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آزادی مارچ میں کوئی تاجر شریک نہیں ہوگا یہ ملک مزید لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک میں صنعت وتجارت کو فروغ دیکر ہی اسے ناقابل شکست مملکت بناسکتے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستانی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کررہی ہے اس آپریشن کے بعد ملکی عوام امن وسکون کیساتھ زندگی گزار سکیں گے یہ ملک ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا آج ہم اسکی قدر ومنزلت کھو چکے ہیں ہمیں متحد ہونا چاہیئے اور اسکی مضبوطی میں کردار ادا کرنا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ تاجر برداری لوڈ شیڈ نگ سے پریشان ہے عمران خان آئیں اور لوڈ شیڈ نگ کا مسئلہ حل کرکے ملکی تجارت کو استحکام دیں
معذور افراد کی بحالی اور ان کی مدد کے لیئے پنجاب حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہےغازی امان اللہ
راجن پور (کرائم رپورٹر) معذور افراد کی بحالی اور ان کی مدد کے لیئے پنجاب حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افیسر غازی امان اللہ نے آج معذور افراد میں وہیل چیئر حوالے کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ اور ای ڈی ا وسی ڈی اصغر جلبانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تھوڑی سی توجہ سے معذور افراد معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکتے ہیں اور اس میں ہمیں اپناکردار ادا کرنا چایئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اگر معاشرہ ان پر توجہ دے ۔ تقریب میں انہوں نے تین معذور افراد کو مفت وہیل چیئر حوالے کیں
Tuesday, 5 August 2014
Monday, 4 August 2014
۔پرچم کشائی کے موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔بعد ازاں ڈاکٹر الطاف حسین نے کالج ہذا کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ڈینگی کے سلسلے میں کالج کی صفائی کو چیک کیا ڈاکٹر الطاف حسین
راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں پرچم کشائی کر کے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ا ہل وطن استحکام پاکستان ، ملکی ترقی اور خوش حالی کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور مظہر حسین گشکوری ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار اور دیگر سٹاف ہذا بھی موجو د تھے۔پرچم کشائی کے موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔بعد ازاں ڈاکٹر الطاف حسین نے کالج ہذا کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ڈینگی کے سلسلے میں کالج کی صفائی کو چیک کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈویثرن ڈاکٹر الطاف حسین نے ضلع میں نئے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹ مٹھن کے لئے پرنسپل کا ایڈیشنل چارج مسز شاہینہ ناز کے حوالے کیا۔
پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب اس کی حفاظت بھی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر الطاف حسین
راجن پور ( کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر الطاف حسین نے آج کامرس کالج راجن پور میں پرچم لہرانے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب اس کی حفاظت بھی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔اس موقع پر انہوں نے پرنسپل کو پاکستانی پرچم کا بیج بھی لگایا۔اس موقع پر ڈی ڈی او کالجز اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا
متاثرین ہمارے بھا ئی ہیں ان کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔حفیظ خان دریشک
راجن پو ر( کرائم رپورٹر) ایم این اے ڈاکٹرحفیظ خان دریشک اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل اور اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے آئی ڈی پیز کے لئے 15 لاکھ روپے مالیت کے دو ٹرک سامان روانہ کرتے ہو ئے کہا کہ متاثرین ہمارے بھا ئی ہیں ان کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ان کی بحالی تک ان کی امداد جاری رکھیں گے۔ ایم این اے ڈاکٹر حفیظ نے کہا کہ تمام متاثرین کی امداد کے لیئے ضلع راجن پور کی عوام اور ضلعی حکومت ان کے لیئے ریلیف فنڈ جمع کر کے مزید بھی نقدی کی شکل میں بھیجوائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے۔ اس موقع پر ضلعی افسران ، معززین اور سیاسی و سماجی راہنما موجود تھے۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے بریف کر تے ہو ئے کہا کہ آئی ڈی پیز کے ریلیف فنڈ کے لئے کمیٹی بنا ئی گئی ہے جس کے کنوینئرایم این اے ڈاکٹر حفیظ خان ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ اس سامان میں واٹر پمپ ،سکول بیگ، خشک راشن ، پانی کی بوتلیں ،صحت و صفائی کا سامان ،ٹوکریاں شامل ہیں
راجن پور کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں گےغازی امان اللہ
راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او غازی امان اللہ نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ راجن پور کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں گے۔انہوں نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا ئے اور معیاری تعمیراتی میٹریل استعمال کیا جا ئے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی حکم دیا کہ وہ باقاعدگی سے تعمیراتی سامان کی چیکنگ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضلع کو ایک مثالی ضلع بنا ئیں گے ۔ڈی سی او نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیئے شہر مختلف حصوں پر جانوروں کے ماڈل لگا ئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈی ا وپلاننگ اور ڈی او روڈز بھی ان کے ہمراہ تھے
راجن پور میں غریب اور نادار خواتین میں دس کلو گرام آٹے کے تھیلے تقسیم کیئے گئے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) صنعت زار راجن پور میں غریب اور نادار خواتین میں دس کلو گرام آٹے کے تھیلے تقسیم کیئے گئے اس موقع پر منیجر صنعت زار شازیہ نواز نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر غریب خواتین کی امداد کرتا رہتا ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے صنعت زار کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں زیر تربیت خواتین سے ان کے مسائل دریافت کیئے اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی عہد کیا
آئی ڈی پیز کے لیئے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک آج اے سی راجن پور چوہدری محمد مختار کے حوالے کیا علاؤالدین مزاری
راجن پور (کرائم رپورٹر ) وائس چیئر مین انجمن تاجران پنجاب علاؤالدین مزاری ،ضلعی چیئر مین چوہدری ریاض احمد اور عبدالرزاق کریانہ مرچنٹ نے آئی ڈی پیز کے لیئے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک آج اے سی راجن پور چوہدری محمد مختار کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز ان کے بھا ئی ہیں اور ہم مزید بھی ان کی امداد کریں گے
دارلامان معاشرے کی ستائی ہو ئی خواتین کے لیئے ایک محفوظ پناہ گاہ ہےبیگم ڈی سی او
ر اجن پور ( کرائم رپورٹر) بیگم ڈی سی او راجن پور نے کہا ہے کہ دارلامان معاشرے کی ستائی ہو ئی خواتین کے لیئے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔ جہاں ان کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی جاتیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درالامان راجن پور کے دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ دارلامان صبا زہراء نے ان کو بتایا کہ دارلامان میں سیکوڑٹی کا نہایت سخت انتظام ہو تا ہے ۔ اور یہاں پر مقیم خواتین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا تی ہیں ۔ اس دوران بیگم ڈی سی اونے دارلامان کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں مقیم خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیئے
دارلامان میں مقیم خواتین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں بیگم ڈی سی او
راجن پور ( کرائم رپورٹر) دارلامان میں مقیم خواتین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔ یہ خواتین اور بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او راجن پور نے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا، منیجر صنعت زار شازیہ نوازاور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد بھی موجود تھیں ۔ بیگم ڈی سی او نے کہا کہ عید کے موقع پر ان خواتین میں دوہزار روپے مالیت کے گفٹس پیکس تقسیم کیئے جا رہے ہیں جو کپڑے، مہندی ، گھی ، چاول،سویاں ، گری،گرم مصالحہ،بادام پر مشتمل ہیں ۔ ا س موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا نے بتایا کہ اب تک آٹھ سو خواتین راجن پور دارلامان میں مقیم رہ چکی ہیں اور ان کو اس دوران مفت کھانا، طبی امداد،تعلیم،تفریح اور فری لیگل ایڈ فراہم کی جا تی ہے
راجن پور کے اندورن شہرمحلہ سرائی میں سیوریج کا پانی اہلِ علاقہ کیلئے عذاب بن گیااہل علاقہ سراپاء احتجاج
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور کے اندورن شہرمحلہ سرائی میں سیوریج کا پانی اہلِ علاقہ کیلئے عذاب بن گیا کسی انتظامی آفیسر نے توجہ نہ دی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج کا گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیااہل علاقہ سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کے محلہ سرائی اور محلہ کمانگران میں نشیبی علاقہ ہونیکے باعث شہر کا گندا پانی گلیوں اور سڑکات پر جمع ہونیکے بعد اب گھروں میں داخل ہو چکا ہے کئی روزسے سیوریج سسٹم کی بندش کے باعث علاقہ مکین پریشانی سے دوچار ہیں بچے اور خواتین کا تو اس گندے پانی سے گذرنا محال ہو چکا ہے علاقہ مکینوں فہیم جعفر سرائی ودیگر نے میڈیا کو بتلایا کہ سیوریج سسٹم کی بندش کے باعث ان کی آمدورفت معطل ہو چکی ہے جبکہ بدبو اور تعفن کے باعث شب وروز گذارنا مشکل ہو چکا ہے اب تو ایسے لگتا ہے کہ عید کے مذہبی تہوار پر ہمیں یہاں پر کشتیاں کھڑی کرنا پڑیں گی اہل علاقہ جن میں ایک بزرگ دوکاندار نے بتلایا کہ پاس ہی مسجد حسینیہ موجود ہے جس میں نمازیوں کو فرائض کی آدائیگی میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ چیف آفیسر بلدیہ کے پاس گئے جن کا کہناتھا کہ سیوریج سسٹم کی بندش سے گھبھیر صورتحال ہے فنڈز کی کمی اور افردای قوت نہ ہونے کے باعث فوری حل نہیں کرسکتے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اورکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے فوری طور پر سسٹم کی تعمیر نو اور گندے پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کرنیکے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلی نصیر میں بااثر زمیندا کاغریب محنت کش کی زمین پر قبضہ اہل علاقہ کا ہاتھوں میں بھیڑ بکریاں اٹھا کر انوکھااحتجاجی مظاہرہ ۔
راجن پور (کرائم رپورٹر)راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلی نصیر میں بااثر زمیندا کاغریب محنت کش کی زمین پر قبضہ اہل علاقہ کا ہاتھوں میں بھیڑ بکریاں اٹھا کر انوکھااحتجاجی مظاہرہ ۔۔تفصیلات کے مطابق راجن پور تھا نہ صدر کی حدود کوٹلی نصیر میں بااثر زمیندار شیر علی ،رمضان اور گل خان سمیت دیگر مصلح افراد نے گذشتہ روزغریب محنت کش کرم حسین کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔بااثر زمیندار نے محنت کش کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے جس پر کر م حسین نے تھانہ صدر میں درخواست دی مگر پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی سنوائی نا ہو ئی ،جس پر اہل علاقہ نے پولیس اور بااثر زمیندار کے خلاف ہا تھوں میں بھیڑ بکریاں اٹھا کر انوکھا احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی زمین بازیاب کروائی جا ئے اور پولیس تعاون کر ئے اہل علاقہ نے ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تقریبات آزادی پاکستان کا آغاز کر دیا گیاچو ہدری نور احمد
را جن پور (کرائم رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تقریبات آزادی پاکستان کا آغاز کر دیا گیا اس تقریب کا آغاز تلا وت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ مقبول سے شروع ہو ا اس تقریب کے مہمان خصوسی اے ڈی سی محمد ارشد گو پانگ تھے اس موقع پر ای ڈی تعلیم غفار لنگاہ ، چو ہدری نور احمد سینئیر ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ کرام ، معرزین شہر اور طالب علمو ں کی کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی ، اس مو قع پر ملی نغمے اور شہدا ء کی یاد میں تقاریر کی گئیں اے ڈی سی نے کہا زندہ قومیں اپنی آزادی کو یاد رکھنے کے لیے تقریبات منعقد کر تی رہتی ہیں اس دفعہ آزادی پاکستان کی تقریبات یکم اگست سے 31اگست تک پورا مہینہ جا ری رہیں گی انہو ں نے مزید کہا کہ تمام علماء کرام اپنے اپنے جمعہ کے خطبات میں ملک و قوم کی تر قی کے لیے خصو صی دعا ئیں کرا ئیں مقررین نے کہا کہ یہ ملک بڑی بڑی قربا نیو ں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمیں چا ہے کہ ہم اس کی دل و جان سے حفا ظت کر یں
غریب کسان کے گھر پر بجلی کے تار گرادیئے کسان کے اہلِ خانہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے
راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور ،مخالف سے دشمنی کا بدلہ لینے کا انوکھا طریقہ ،غریب کسان کے گھر پر بجلی کے تار گرادیئے کسان کے اہلِ خانہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے بستی کے مکینوں کاسخت احتجاج تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بستی گیانمل میں ملزمان عبدالغفور ،غلام یٰسین وغیرہ کی عرصہ سے غریب کسان ربنوازماچھی کیساتھ دشمنی چلی آرہی تھی گذشتہ شام جب متاثرہ کسان ربنوازکسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا توملزمان عبدالغفور وغیرہ نے بجلی کے مین تار کاٹ دیئے تار کے گرنے سے بجلی کا کرنٹ پورے گھر میں پھیل گیا تاہم متاثرہ کسان کے بیوی بچے لکڑی کی چار پائی پر ہونیکی وجہ سے کرنٹ لگنے سے محفوظ رہے اور بال بال بچ گئے واقعے کے سات گھنٹے گذرنے اور اطلاع یابی کے باوجود محکمہ واپڈا نے تاوقت کوئی ایکشن نہ لیا متاثرہ شہری ربنواز نے میڈیا کو بتلایا کہ ملزمان عبدالغفور وغیرہ بجلی کے حصول کیلئے کنڈے لگاتے تھے جن کو کئی بار منع کیا جس کا ملزمان کورنج تھاگذشتہ شام میری عدم موجودگی میں ملزمان نے بجلی کی تار کاٹ دی جو میرے گھر میں آپڑی یہ تو اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے کہ میرے بیوی بچے اس حادثے میں محفوظ رہے جبکہ بجلی کی تار گرنے اور گھر میں کرنٹ آنے سے صحن میں کپڑے اور سامان بھی جل گیا ملزمان نے سفاک حرکت کی ہے متاثرہ کسان کے ساتھ ساتھ بستی کے مکینوں نے بھی اس واقعے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے متاثرہ کسان نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے واقعے کا نوٹس لینے اورانصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈی سی نے فاروق تالپور کر ایک یاد گاری شیلڈ دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ بھی دیا
راجن پور ( کرائم رپورٹر) اچھے افسر کے لیئے ضروری ہے کہ الوداعی لمحات میں ان کی خدمات کو یاد رکھ کر ان کو رخصت کیا جا ئے اور ان کے اچھے کام کی وجہ سے ان کو یاد رکھنا چایئے ۔ سروس کے دوران مشکلات اور مسائل سے گذر کر اپنے ادارے کے ساتھ مخلصانہ کام کرنا ایک اچھے افسر کی نشانی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے دپٹی ڈسٹرکٹ افسر روڈز فاروق تالپور کے تبادلے کے سلسلے میں ایک الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر محکمہ بلڈ نگ و روڈز ، فنانس ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او سی اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور کچھ عرصہ پہلے پسماندہ کہلاتا تھا لیکن اچھی ٹیم کی خدمت کے ساتھ اس ضلع کی پسماندگی کو ختم کر دیا ہے ۔ ضلع راجن پور کی ترقی کے لیئے میری ٹیم دن رات محنت کر کے ضلع کا نام روش کر رہی ہے۔ ڈی سی او نے کہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہوتا ہے ۔ ایک افسر جب دوسرے ضلع میں جا ئے تو اس کی کارکردگی کو یاد کر کے الوداع کرنا چا ہیئے ، اس موع پر فاروق تالپور نے خطاب کر تے ہو ئے کہ ایک اچھے کپتان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ان سے سبق سیکھ کر جا رہا ہوں جو زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا ۔ راجن پور سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں ۔ ڈی سی او جیسے شفیق افسر کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے۔ تقریب کے آ خر میں ڈی سی نے فاروق تالپور کر ایک یاد گاری شیلڈ دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ بھی دیا
ہنر مند خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں غازی امان اللہ
راجن پور ( کرائم رپورٹر )ہنر مند خواتین معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں تربیت حاصل کرنے کے بعدبہترین روزگار حاصل کر سکتی ہیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذریعے معاشرے میں بہت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی۔سی۔او راجن پو ر غازی امان اللہ نے صنعت زار محکمہ سوشل ویلفیئر میں 46تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے اعزازیہ کی رقم تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای۔ڈی ۔او ۔سی۔ڈی و فنانس اصغر جلبانی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ،منیجر صنعت زار شازیہ نواز سپریننڈنٹ دارالامان صباہ زہرہ ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر تحمینہ دلشاد بھی موجود تھے ۔ڈی۔سی۔او ۔نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین اپنے ہنر کو آگے بڑھائیں اور دوسروں کو بھی یہ سکھائیں ۔محکمہ سوشل ویلفیئر کو چاہیئے کہ ان کا ساتھ دے اور ان کے مسائل کو حل کرے اس موقع پر ڈی۔او سوشل ویلفیئر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا یوتھ اکنامک امپاورمنٹ پروجیکٹ کے تحت 46خواتین کو تین ماہ کے کورس کرایا جاتا ہے اور اس کا اعزازیہ /ٹی ۔اے ،ڈی۔اے روزانہ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کورس میں بیگ بنانا یونیفارم بنانا جیسے کورس سکھا ئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تربیت شدہ خواتین کو عنقریب سلائی مشینیں اور سرٹیفیفکیٹ بھی بعدمیں دی جائیں گی ۔
Saturday, 2 August 2014
مساکین میں غیر ملکی این جی اوز کے مالی تعاون کے ساتھ خشک راشن کی تقسیم کر کے لوگوں کے دل جیت لئے
راجن پور(کرائم رپورٹر)صحافت بھی ،،،عبادت بھی ۔۔فوڈ پروجیکٹ 2014 کے تحت میٹرو ون نیوز ،پریس کلب کوٹ مٹھن اور ہیلپ لائن میڈیا نے کوٹ مٹھن اور اسکے گر دونواح علاقوں میں بیواؤں ،مساکین میں غیر ملکی این جی اوز کے مالی تعاون کے ساتھ خشک راشن کی تقسیم کر کے لوگوں کے دل جیت لئے۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن کے نواحی علاقے ماڈل ولیج بستی میانی میں میٹرو ون نیوز رپورٹر اے ڈی عامر اور جواد خان گوپانگ کی طرف سے بھر پور جدوجہد اور کوششوں کے ذریعے غیر ملکی این جی اوز Humanitarian Europ ،Help the Needy اور Raf (راف انٹر نیشنل ) کے مالی تعاون سے کوٹ مٹھن میں بیواؤں اور مساکین میں خشک راشن تقسیم کر کے صحافت بطور عبادت کی روایت قائم کر تے ہوئے غرباء مساکین کے دل جیت لئے خشک راشن کی تقسیم کے علاوہ ماڈل ولیج مسلم چئیرٹی میں 500 روزہ داروں کو افطار پارٹی بھی دی گئی جس کے چیف گیسٹ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راجن پور جناب انجنئیر امجد فاروق خان تھے ،انکے ہمراہ سینئر ورکنگ جرنلسٹ سید عاشق رسول بخار ی و میڈیا کی کثیر تعدا د کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرمیٹرو ون نیوزکے نمائندے اے ڈی عامر نے لوگوں سے مخاطب ہو کرکہا کہ عوامی خدمات کا جذبہ لئے ہم ہمیشہ غرباء مساکین ،بیواؤں اور سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں اور آئیندہ بھی رہیں گے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پر سینئرز صحافیوں کا دستِ شفقت ہمارے سروں پر قائم ہے ہم اسی طرح شوق و جذبے کے تحت لوگوں کی معاونتے کرتے رہیں گے۔انہوں نے بتایا مہنگائی اور بے روزگاری یہاں کا بہت بڑا مسئلہ ہے اس لئے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہم نے کوشش کی کہ غرباء مساکین اور بیواؤ ں میں خشک راشن تقسیم کیا جائے تاکہ وہ بھی روزہ کی عظیم نعمت سے محروم نہ رہ سکیں چنانچہ غیر ملکی این جی او ز نے ہمارے اس نیک مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نہ صرف خشک راشن تقسیم کیا بلکہ پانچ سو (500)روزہ داروں کو افطاری بھی کرائی جس کے لئے میٹرو ون نیوز ان غیر ملکی این جی او کا بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔
تمام عید گاہوں پر عوام کی حفاظت اور بہتر انتظامات کے لیئے یہ ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں غازی امان اللہ
راجن پور ( )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر تحصیل راجن پور تمام عید گاہوں پر انتظامات کے سلسلے میں ریونیو افسران اور اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ یہ بات اے سی راجن پور چوہدری مختار نے کہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور بہتر انتظامات کے لیئے یہ ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں
تعلیمی پالیسی کو کامیاب کرنے کے لیئے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں۔غازی امان اللہ
راجن پور ( کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی پالیسی کو کامیاب کرنے کے لیئے محکمہ تعلیم کے افسران اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں۔ اپنی کار کردگی کو بہتر بنا کر ضلع کا نام روشن کریں ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کے ماہانہ کارکردگی کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر ڈی او سی ، ڈی ایم او ، ڈی او تعلیم ،ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران ٹیوٹا سے رابطہ کرکے بقیہ سکولوں میں فرنیچر فوری طور پر فراہم کریں اور مسنگ فیسی لیٹز کے منصوبوں کو سو فیصد مکمل کریں ۔ ڈی سی او نے واپڈا کے افسران کوہدایت کی کہ سکولوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پرڈی ایم او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے 80فیصد سکولوں میں فرنیچر فراہم کیا جا چکا ہے۔ اور سکولوں کی بنیادی سہولیات کی سکیمیں بھی آخر ی مراحل میں ہیں ۔ دور دراز کے سکولوں میں بجلی کے میٹر بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے بتایا کہ ٹیچروں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور 4اگست سے تربیت شروع ہو گی جو چار ہفتے جاری رہے گی
Subscribe to:
Posts (Atom)