راجن
پور (کرائم رپورٹر) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم عبدالغفار لنگارہ نے کہا ہے
کہ جن اساتذہ نے باہمی تبادلہ کے لیئے درخواستیں دفتر محکمہ تعلیم میں جمع
کرا رکھی ہیں انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ یکم ستمبر2014ء کو صبح 9بجے دفتر
اصلاتاََ ذاتی شنوائی کے لیئے حاضر ہوں تاکہ ان کی درخواست پر غور کیا جا
سکے ۔ ذاتی طور پر نہ آنے والے اساتذہ کی درخواست پر غور نہیں کیا جا ئے گا
حتمی آرڈر جاری کر دیئے جا ئیں گے اور بعد میں کو ئی عذر قابل قبول نہ
ہوگا ۔ واضح رہے کہ اساتذہ اور ملازمیں کا حاضر ہونا ضرروی ہے
0 comments:
Post a Comment