راجن پور ( کرائم رپورٹر) یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ہا ئی سکول راجن
پور میں ایک تقریب منعقد ہو ئی ۔ تقریب کی صدارت ڈی سی او غازی امان اللہ
نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف
حسین مزاری تھے۔ تقریب میں طالب علمو ں نے ملی نغمے ،تقاریر اور دیگر
پروگرام پیش کیئے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی سی او اور ایم پی ا ے
سردار عاطف حسین مزاری نے کہا کہ وطن عزیز بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا
گیا ہے آج ان قربانیوں کو یاد کر کے ان کا مقصد پور ا کرنے کا وقت ہے ۔ ہم
سب کو مل کر وطن عزیز کی تعمیر نو کرنا چاہیئے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان
خصوصی نے طلبا میں انعامات تقسیم کیئے۔ بعد ازاں ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ ہیڈ
کوارٹر ز ہستپا ل میں مریضوں کی عیادت کی اور ان میں پھل تقسیم کیئے ۔ ڈی
سی او نے دارلامان مقیم خواتین میں بھی پھل تقسیم کیئے اور کہا کہ ہر شہری
یوم آزادی کی خوشی میں شریک ہے ۔تقریبات آزادی کے سلسلے میں گزشتہ رات شہدا
کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار عاطف
حسین مزاری ، ڈی سی او ، ڈی پی او اور دوسرے ضلعی افسران موجود تھے
0 comments:
Post a Comment