Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف مزاری اور ان کا خاندان تحصیل روجہان میں نہری پانی کی چوری میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیل کے کسان پانی سے محروم ہیںحیات خان کیچو

راجن پور (حسنین عباس سونترہ ) سابق کونسلر یونین کونسلر شرقی ومعروف زمیندار تحصیل روجہان حیات خان کیچونے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف مزاری اور ان کا خاندان تحصیل روجہان میں نہری پانی کی چوری میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیل کے کسان پانی سے محروم ہیں انہوں نے یہاں میڈیا کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ شاخ روجہان ،مٹواہ ،کھڑکی مائینر ،سلیم آباد مائینر اور ہدایت مائینر میں بیسیوں غیرقانونی موگہ جات کے ذریعے ایم پی اے مسلم لیگ ن نہری پانی کی چوری کررہے ہیں محکمہ انہار کی ٹیم نے جب ان موگوں کو اکھاڑنے کی کوشش کی تو ایم پی اے نے ان پر نار اضگی کا اظہار کرتے ہوئے جلوس نکالا اور انہار آفیسران کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کی ٹیم نے پانی چوروں کی لسٹ جاری کی ہے جس میں ایم پی اے مسلم لیگ ن تحصیل روجہان کا نام سرفہرست ہے جبکہ سردار حمزہ مشرف مزاری ،سردار شمشیر خان مزاری کے نام شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اے نے طارق مائینر کی لائننگ کے دوران اسے اونچا کردیا جبکہ شاخ روجہان اور مٹ واہ کی ڈاف نکلوادیں جس سے طارق مائینر کے سینکڑوں کسان اب نہری پانی سے محروم ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے اپنی ہی حکومت کے خلاف گذشتہ روز جلوس نکلوا کر لوگوں کو پاگل بنانے کی کوشش کی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع راجن پور میں زور زبردستی پر نہری پانی چوری کر نے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور تمام غیر قانونی موگے اکھاڑ دیئے جائیں تاکہ ٹیل کے کسانوں کو ان کا حق مل سکے ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کی طرف سے انہیں جانی ومالی خطرہ بھی لاحق ہے اس لئے اسے تحفظ فراہم کیا جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers