راجن پور (کرا ئم رپورٹر)دیہی سماجی ترقیاتی کونسل کے زیر انتظام آواز
جوابدہی پروگرام کے تحت عورت فاؤنڈیشن کے تعاون سے آواز ڈسٹرکٹ فورم آفس
میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کی ماہانہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا میٹنگ کا آغاز
تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کا شرف معظم علی کھوکھر نے حاصل کیا اس
میٹنگ میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے چیرمین نعیم اکبر خان جسکانی ، سلطان مزاری
،میڈیا کوآرڈینٹرمحمداسحاق گبول ،آواز تحصیل فورم کے چیرمین راؤ ضیاء
لطیف ایڈووکیٹ ، منصور سنجرانی آواز تحصیل فورم کے میڈیا کوآرڈینیٹر ، یاسر
گوپانگ ممبر آواز ڈسٹرکٹ فورم مدیحہ فضل سوشل موبالائزراور طاہرہ عثمان
آفس اسسٹنٹ کمیونٹی ایڈ اور مہوش جمیل نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تمام
بستیوں کے آ واز ویلج فورم کے ممبران نے شرکت کی اس میٹنگ میںآواز ڈسٹرکٹ
فورم کے چیرمین نعیم اکبر خان جسکانی نے اپنے خطاب میں کہا کہکہ غیرت کے
نام پر قتل ایک نا زیبا فعل ہے جس طرح کوٹلہ اندرون میں تین خواتین کو ان
کے اپنے رشتے داروں نے شک کی بنیاد پر قتل کیا ہمیں چاہیے کہ ہمیں اس قسم
کے واقعات کو روکنا چاہیے اور انہں عورتوں کے حقوق کے بارے میں شعور آگاہی
دینی چاہیے انہوں نے مذید کہا یہ پروگرام محروم طبقات کے حقوق کے لئے
متحرک ہے عورتوں اور محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی اس جدوجہد کو
آگے بڑھاتا ہے جو انسانی حقوق کے مختلف سماجی ادارے مل کر کر رہے ہیں یہ
جمہوریت کو صنفی برابری کی آنکھ سے دیکھتا ہے خواتین کے سیاسی عمل میں
شمولیت اور انہیں با اختیار بنانے میں معاونت کرتا ہے دیہاتوں ، قصبات ،
اور نیم شہری آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کے آپس میں تنازعات کو پر آمن
طریقے سے نمٹانے پر زور دیتا ہے ۔ اپنے تنازعات کو پر آمن اور انہیں انسانی
حقوق کے مطابق حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ صحت اور تعلیم
کے شعبے میں مقامی لوگوں کو فیصلہ سازکااختیار دے کر ان کے کردار کو بڑھانے
پر زور دیتا ہے ۔ اس پروگرام کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ مذکورہ شعبوں
میں جدید علم اور تحقیق کو جنم دیتا ہے ان میں کامیاب تجربات کو ماڈل کے
طور پر پیش کر کے پالیسی سازی پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں
نے مذید کہا کہ آپ اپنے علاقے کے جو بھی عورتوں کے مسائل ہوانہیں آواز
ڈسٹرکٹ فورم میں ضرور اطلاع دیں تاکہ عورتوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے
حل کیا جائے
0 comments:
Post a Comment