راجن پور ( کرائم رپورٹر) اچھے افسر کے لیئے ضروری ہے کہ الوداعی
لمحات میں ان کی خدمات کو یاد رکھ کر ان کو رخصت کیا جا ئے اور ان کے اچھے
کام کی وجہ سے ان کو یاد رکھنا چایئے ۔ سروس کے دوران مشکلات اور مسائل سے
گذر کر اپنے ادارے کے ساتھ مخلصانہ کام کرنا ایک اچھے افسر کی نشانی ہے۔ان
خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے دپٹی ڈسٹرکٹ افسر روڈز فاروق
تالپور کے تبادلے کے سلسلے میں ایک الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
اس موقع پر محکمہ بلڈ نگ و روڈز ، فنانس ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او سی اور
دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور کچھ عرصہ پہلے
پسماندہ کہلاتا تھا لیکن اچھی ٹیم کی خدمت کے ساتھ اس ضلع کی پسماندگی کو
ختم کر دیا ہے ۔ ضلع راجن پور کی ترقی کے لیئے میری ٹیم دن رات محنت کر کے
ضلع کا نام روش کر رہی ہے۔ ڈی سی او نے کہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہوتا ہے ۔
ایک افسر جب دوسرے ضلع میں جا ئے تو اس کی کارکردگی کو یاد کر کے الوداع
کرنا چا ہیئے ، اس موع پر فاروق تالپور نے خطاب کر تے ہو ئے کہ ایک اچھے
کپتان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ان سے سبق سیکھ کر جا رہا
ہوں جو زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا ۔ راجن پور سے اچھی یادیں لے کر جا
رہا ہوں ۔ ڈی سی او جیسے شفیق افسر کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے۔
تقریب کے آ خر میں ڈی سی نے فاروق تالپور کر ایک یاد گاری شیلڈ دی اور
تعریفی سرٹیفیکٹ بھی دیا
0 comments:
Post a Comment