راجن
پور (کرا ئم رپورٹر) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر قمرالزمان خان قیصرانی نے کہا
ہے کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ کو فروغ دیا جارہا ہے نااہل ملازمین کی اب اس
محکمے میں کوئی جگہ نہیں غیرحاضر ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اساتذہ
سکولوں میں باقاعدہ حاضر ہوکر اپنے فرائضِ منصبی خوش اسلوبی کیساتھ انجام
دیں اورنونہالوں کو مفید شہری بنانے میں کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار
اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے
فروغ پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے سکولوں میں طلباء کی نہ صرف سرکاری فیسیں
معاف کی گئی ہیں بلکہ مفت کتب کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ فراہم
کیا جارہا ہے ضلع بھر میں سکولوں کی تعمیر ومرمت اور بہتری پر ساٹھ کروڑ
روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ سکولوں میں طلباء اور طالبات کے لئے دس کروڑ
روپے کی لاگت سے فرینچر خرید کرکے ضلع کے تمام پرائمری ،مڈل اور ہائی سکولز
کو فراہم کیا جاچکا ہے اُن کا کہنا تھا کہ اساتذہ سکولوں میں داخلہ مہم کو
تیز کریں اور سکولوں میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کریں اُن کا کہنا تھا
کہ حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت فراہم کرکے
انہیں تدریس کے جدید طریقے متعارف کرائے جارہے ہیں جس سے نہ صرف اساتذہ کی
استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ معیار تعلیم میں بھی بہتری آئیگی
0 comments:
Post a Comment