راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او غازی امان اللہ نے ترقیاتی کاموں کا
معائنہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ راجن پور کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام
وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں گے۔انہوں نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی
کہ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا ئے اور معیاری تعمیراتی میٹریل
استعمال کیا جا ئے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی حکم دیا کہ وہ
باقاعدگی سے تعمیراتی سامان کی چیکنگ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضلع
کو ایک مثالی ضلع بنا ئیں گے ۔ڈی سی او نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں
اضافہ کے لیئے شہر مختلف حصوں پر جانوروں کے ماڈل لگا ئے جا رہے ہیں ۔ اس
موقع پر ڈی ا وپلاننگ اور ڈی او روڈز بھی ان کے ہمراہ تھے
0 comments:
Post a Comment