Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

آزادی ہر انسان کا حق ہے آزادی کے بغیر قومیں اپنی شناخت کھو دیتی ہیں میڈم صبا زہرا

راجن پور (کرا ئم رپورٹر) آزادی ہر انسان کا حق ہے آزادی کے بغیر قومیں اپنی شناخت کھو دیتی ہیں ان خیالات کا اظہار سپرنٹندنٹ دارلامان میڈم صبا زہرا نے تقریبات آزادی پاکستان کے سلسلے میں دارلامان میں مقیم خواتین کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے شروع کیا گیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہمار ا فرض ہے ۔ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں ۔ اس موقع پر شہد ا کی یاد اور قائدین کے فرمودات بارے بھی آگاہی دی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers