Feature Top (Full Width)

Saturday, 16 August 2014

یوم آزادی قومی جذبے سے جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا جا ئے گاغازی امان اللہ

راجن پور ( کرا ئم رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے یوم آزاد ی کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یوم آزادی قومی جذبے سے جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات پورا مہینہ جاری رہیں گی اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر پروگرام ترتیب دے یئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں میں عوام کا مثبت رد عمل خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اس دن ہسپتال میں مریضوں میں پھل اور قیدیوں میں کھانا تقسیم کریں گے ۔سرکاری عمارات اور شہر بھر کے ساتھ فخر جہاں پارک میں بھی چراغاں کیا جا ئے گا ۔ 8.58بجے صبح مکمل خاموشی ہوگی او ر سائرن بجا یا جا ئے گا بعد میں پرچم کشائی ہوگی اور قومی ترانہ بجایا جا ئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فخر جہاں پارک میں 13اگست کی رات کو بھی چراغاں ہوگا ۔ یوم آزادی کے دن درہ مچھی والاسے کھتران پمپ تک ایک ریلی بھی ہوگی جس میں سرکاری محکمے ، طلبا او ر شہری شریک ہوں گے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers