را جن پور (کرائم رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی
خصوصی ہدایت پر تقریبات آزادی پاکستان کا آغاز کر دیا گیا اس تقریب کا آغاز
تلا وت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ مقبول سے شروع ہو ا اس تقریب کے مہمان
خصوسی اے ڈی سی محمد ارشد گو پانگ تھے اس موقع پر ای ڈی تعلیم غفار لنگاہ ،
چو ہدری نور احمد سینئیر ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ کرام ، معرزین شہر اور طالب
علمو ں کی کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی ، اس مو قع پر ملی نغمے اور
شہدا ء کی یاد میں تقاریر کی گئیں اے ڈی سی نے کہا زندہ قومیں اپنی آزادی
کو یاد رکھنے کے لیے تقریبات منعقد کر تی رہتی ہیں اس دفعہ آزادی پاکستان
کی تقریبات یکم اگست سے 31اگست تک پورا مہینہ جا ری رہیں گی انہو ں نے مزید
کہا کہ تمام علماء کرام اپنے اپنے جمعہ کے خطبات میں ملک و قوم کی تر قی
کے لیے خصو صی دعا ئیں کرا ئیں مقررین نے کہا کہ یہ ملک بڑی بڑی قربا نیو ں
کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمیں چا ہے کہ ہم اس کی دل و جان سے حفا ظت کر یں
0 comments:
Post a Comment