راجن
پور (کرا ئم رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ نے فوجداری
قانون کی دفعہ144کے تحت ضلع راجن پور کی ریونیو حدود میں پانچ یا پانچ سے
زائد افرا د کے ایک جگہ اکٹھا ہونے اور غیر قانونی اجتماع پر پابندی عائد
کر دی ہے ۔حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے آتشیں اسلحہ
،ڈنڈے،چاقو،بھالے اور اس قسم کے دیگر ہتھیار کی نمائش پر بھی پابندی لگائی
گئی ہے۔حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا
ئے گی
0 comments:
Post a Comment