راجن
پور (کرائم رپورٹر) اساتذہ اپنے تدریسی فرائض کو پور کرنے کے لیئے کو ئی
دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔ محکمہ تعلیم کے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنا
ئیں ۔ کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے ۔ مسنگ فیسی لیٹیز
منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جا ئے۔ یہ باتیں ڈی سی او راجنپور غازی
امان اللہ نے محکمہ تعلیم کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس
موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، ای ڈی
اوتعلیم عبدالغفار لنگاہ، ڈی ایم او قمر الزمان قیصرانی،سینئر ہیڈ ماسٹر
چوہدری نو ر احمد ،ڈی او سیکنڈری فاروق علوی ،ڈپٹی ڈی اوز ، اسسٹنٹ
ڈائریکٹر تعلیم عرفان سکھیرا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلے
ماہ کی کاروائی پیش کی گئی۔ اجلاس میں ڈی ایم او نے بتایا کہ مسنگ فیسی
لیٹز منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔سکولوں میں بجلی کے میٹرز کی فراہمی
کے سلسلے میں واپڈا سے رابطے میں ہیں ۔ اجلاس میں مسائل کے بارے میں بھی
آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران
سکولوں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے کریں اور کسی سے کو ئی رعایت نہ کی جا ئے
اور غیر حاضر اساتذہ اور نا ن ٹیچنگ سٹاف کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں ۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی داخلہ مہم کو تیز کیا جا ئے اور کو ئی بچہ سکول
سے باہر نہ رہ جا ئے۔ اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے
بتایاکہ ڈی ٹی ایز کے ذریعے اساتذہ کی تربیت کا عمل جاری ہے اور ہمارے ڈی
ٹی ایز اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں اس بارے
مکمل بریفنگ دی
0 comments:
Post a Comment