Feature Top (Full Width)

Monday, 4 August 2014

راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلی نصیر میں بااثر زمیندا کاغریب محنت کش کی زمین پر قبضہ اہل علاقہ کا ہاتھوں میں بھیڑ بکریاں اٹھا کر انوکھااحتجاجی مظاہرہ ۔

راجن پور (کرائم رپورٹر)راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلی نصیر میں بااثر زمیندا کاغریب محنت کش کی زمین پر قبضہ اہل علاقہ کا ہاتھوں میں بھیڑ بکریاں اٹھا کر انوکھااحتجاجی مظاہرہ ۔۔تفصیلات کے مطابق راجن پور تھا نہ صدر کی حدود کوٹلی نصیر میں بااثر زمیندار شیر علی ،رمضان اور گل خان سمیت دیگر مصلح افراد نے گذشتہ روزغریب محنت کش کرم حسین کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔بااثر زمیندار نے محنت کش کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے جس پر کر م حسین نے تھانہ صدر میں درخواست دی مگر پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی سنوائی نا ہو ئی ،جس پر اہل علاقہ نے پولیس اور بااثر زمیندار کے خلاف ہا تھوں میں بھیڑ بکریاں اٹھا کر انوکھا احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی زمین بازیاب کروائی جا ئے اور پولیس تعاون کر ئے اہل علاقہ نے ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers