راجن
پور (کرائم رپورٹر) معذور افراد کی بحالی اور ان کی مدد کے لیئے پنجاب
حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن
افیسر غازی امان اللہ نے آج معذور افراد میں وہیل چیئر حوالے کرتے ہو ئے
کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ اور ای ڈی ا وسی ڈی اصغر جلبانی
بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تھوڑی سی توجہ سے معذور افراد معاشرے
کا کارآمد حصہ بن سکتے ہیں اور اس میں ہمیں اپناکردار ادا کرنا چایئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں
اگر معاشرہ ان پر توجہ دے ۔ تقریب میں انہوں نے تین معذور افراد کو مفت
وہیل چیئر حوالے کیں
0 comments:
Post a Comment