Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بعد از منظور اجلاس ضلعی بجٹ 2014-15 سے خطاب

راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بعد از منظور اجلاس ضلعی بجٹ 2014-15 سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ فنڈز قوم کی امانت ہیں تمام افسران دیانتدار ی کے ساتھ استعمال کریں اور مخلو ق خدا کے لیئے آسانیاں پیدا کریں لوگوں کی مشکلات اور مسائل حل کریں ۔انہو ں نے کہا کہ ماحولیات کی ترقی کے لئے شجر کاری مہم کو تیز کیا جا ئے اور بنیادی کی سہولیات کی ترقی کے لئے متعلقہ عوامی نمائندگا ن سے سکیموں کی نشاندہی کے بعد مکمل کی جا ئیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی مزید ترقی کے لیئے سڑکیں ، سولنگ ،گلی و نالیا ں اور سیوریج کے علاوہ ضلعی دفاتر کی تعمیر ، ہسپتالوں میں میڈیکل آلات اور ادویات کی خریداری کے لیئے متعلقہ افسران ابھی سے اپنی کوششیں شروع کردیں ۔اجلاس میں جملہ بجٹ کی تفصیلات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی او پلانگ اور ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی نے بتایا کہ2014-15کے بجٹ میں4ارب 84کروڑ 8 لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں جن میں 3ارب 45کروڑ تنخواہوں کی مد میں ،20کروڑ نئی ترقیاتی سکیموں اور 27کروڑ جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیے جا ئیں گے ۔ اس اجلاس میں جملہ سکیموں کے سربراہان ، ای ڈی اوز ، ڈی ڈی اوز اور ضلعی افسران نے شرکت کی اور بجٹ بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers