Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

اجن پور ،محکمہ روڈز کے سب انجینئرزاہد خان کی جانب سے ساتھی اہلکاروں کی مخالفت ،ساتھی اہلکاروں نے سب انجینئر کو شدید زدوکوب زاہد خان

راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور ،محکمہ روڈز کے سب انجینئرزاہد خان کی جانب سے ساتھی اہلکاروں کی مخالفت ،ساتھی اہلکاروں نے سب انجینئر کو شدید زدوکوب کرنے کے بعد تھپڑوں کی بارش کردی سب انجینئر دفتر سے بھاگ اُٹھا محکمہ روڈزکے ذرائع نے بتلایا کہ سب انجینئرزاہد خان نے ڈی اوروڈز رانا نوید کو قابو کررکھا ہے اور چکنی چپڑی باتوں میں لگا کر ساتھی اہلکاروں کیخلاف اس کے کان بھرنے اور انکوائریاں کرانے میں مصروف ہے جس پر ساتھی اہلکاروں ریاض احمد ،امجد خان ،ہیڈ کلرک خالد حسین ودیگر نے مشترکہ طور پر سب انجینئر زاہد کو دبوچ لیا اور زدوکوب کرنے کے بعد اس کی ٹھکائی کردی بعدازاں سب انجینئر دفتر سے بھاگ کھڑا ہوا دوسری جانب سب انجینئر نے رابطہ ہونے پر واقعہ کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلخ کلامی ضرور ہوئی ہے مگر باقی واقعے میں صداقت نہیں ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers