Feature Top (Full Width)

Saturday, 23 August 2014

صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیمو ں کا جائزہ لینے کے لیئے مختلف علاقوں کا دورہ کیاغازی امان اللہ

راجن پور ( کرا ئم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیمو ں کا جائزہ لینے کے لیئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔جن میں چوکی ریخ،ٹھل ہیرو میں تعمیر ہونے والے سڑکیں اور مختلف منصوبو ں کا معائنہ کیا اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا ئے اور ان میں معیاری میٹریل استعمال کیا جا ئے۔ بد دیانتی برداشت ہوگی۔انہوں نے متعلقہ ضلعی افسران کو ہدایت کہ اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں اور میٹریل کو چیک کریں اور کسی قسم کی مشکل کی صورت میں اسے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں ۔ ا س موقع پر ڈی او پلاننگ، ڈی او روڈز اور دیگر افسران موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers