Feature Top (Full Width)

Monday, 4 August 2014

متاثرین ہمارے بھا ئی ہیں ان کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔حفیظ خان دریشک


راجن پو ر( کرائم رپورٹر) ایم این اے ڈاکٹرحفیظ خان دریشک اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل اور اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے آئی ڈی پیز کے لئے 15 لاکھ روپے مالیت کے دو ٹرک سامان روانہ کرتے ہو ئے کہا کہ متاثرین ہمارے بھا ئی ہیں ان کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ان کی بحالی تک ان کی امداد جاری رکھیں گے۔ ایم این اے ڈاکٹر حفیظ نے کہا کہ تمام متاثرین کی امداد کے لیئے ضلع راجن پور کی عوام اور ضلعی حکومت ان کے لیئے ریلیف فنڈ جمع کر کے مزید بھی نقدی کی شکل میں بھیجوائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے۔ اس موقع پر ضلعی افسران ، معززین اور سیاسی و سماجی راہنما موجود تھے۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے بریف کر تے ہو ئے کہا کہ آئی ڈی پیز کے ریلیف فنڈ کے لئے کمیٹی بنا ئی گئی ہے جس کے کنوینئرایم این اے ڈاکٹر حفیظ خان ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ اس سامان میں واٹر پمپ ،سکول بیگ، خشک راشن ، پانی کی بوتلیں ،صحت و صفائی کا سامان ،ٹوکریاں شامل ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers