راجن پور ( کرا ئم رپورٹر) تقریبات آزاد ی کے سلسلے میں محکمہ کمیونٹی
ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی معاونت
چیئر پرسن فاطمہ جناح پارک ان کی ممبران نے کی جس میں کثیر تعداد میں
خواتین نے شرکت کی۔ اس تقریب کا باقاعدہ کا افتتاح اے ڈی سی ارشد گوپانگ
اور ای ڈی او سی ڈی نے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے خطاب کرتے
ہو ئے کہا کہ یہ آزادی پاکستان حاصل کرنے لیئے ہمارے بزرگوں عظیم جدوجہد
اور بے مثال قربانیو ں کے بعد حاصل کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر
جلبانی ،ڈی او سوشل ویلفئر شازیہ نواز م، سپرنٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا۔ ڈی ا
وتعلیم فوزیہ حنا ، پرنسپل گرلز کالج شاہینہ ناز ، تہمینہ دلشاد اور ددیگر
مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یہ مہینہ آزادی کا
مہینہ اور اس ملک کی ترقی کے لیئے ہم سب کو مل کر اپنی حب الوطنی کے ساتھ
محنت کریں اور زندہ قوموں کی یہ نشانی ہے وہ اپنی آزادی کو بڑے خوبصورت اور
جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں
0 comments:
Post a Comment