Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک واک کی گئی مسز شاہینہ ناز

راجن پور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک واک کی گئی جس کی قیادت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے کی۔اس موقع پر سٹاف کالج اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں طالبات کے درمیان حب الوطنی کے حوالے سے مباحثہ اور تقریری مقابلہ جات منعقد کرائے گئے۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد ، لازوال قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پوربھی قوم کے ساتھ جشن آزادی کی تقریبات منا کر اپنا قومی و ملی تشخص اجاگر کر رہا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers