راجن
پور (کرا ئم رپورٹر) تقریبات آزادی کے سلسلے میں فاطمہ جناح پارک کے زیر
اہتمام تقریبات آزادی کے حوالے سے ایک واک کی گئی جس کی قیادت چیئر پرسن
فاطمہ جناح پارک صبا زہر ا اور جملہ ممبران نے کی۔ واک کا مقصداپنے بزرگوں
کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیئے تھا ۔ یہ واک صنعت زار سے شروع ہو کر
فاطمہ جناح پارک پر اختتام پزیر ہو ئی۔ واک کی اختتام پر صبا زہرا نے خطا ب
کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین ساتھ ساتھ ہیں ۔ قومی یک
جہتی سے قومی سلامتی یقینی ہے۔ قوم کو یہ پیغام دینا ہے کہ آج قائد اعظم کے
ویژن جو آگے لے کر جا نا ہے معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردا ر ہے ۔
ڈی او سوشل ویلفئر میڈم شازیہ نواز نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اپنی
خدمات سر انجام دے رہا ہے خواتین بھی بچوں کی تربیت میں اپنا کردار ادا
کریں تعلیم کے ساتھ تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے
0 comments:
Post a Comment