راجن پور ( کرائم رپورٹر ) ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ
گرلز ڈگری کالج راجن پور میں پرچم کشائی کر کے جشن آزادی کی تقریبات کا
آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ا ہل وطن استحکام پاکستان ، ملکی ترقی اور خوش حالی
کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور مظہر
حسین گشکوری ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز ،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار اور دیگر سٹاف ہذا بھی موجو د
تھے۔پرچم کشائی کے موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔بعد ازاں
ڈاکٹر الطاف حسین نے کالج ہذا کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ڈینگی کے
سلسلے میں کالج کی صفائی کو چیک کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی
خان ڈویثرن ڈاکٹر الطاف حسین نے ضلع میں نئے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز
ڈگری کالج کوٹ مٹھن کے لئے پرنسپل کا ایڈیشنل چارج مسز شاہینہ ناز کے حوالے
کیا۔
0 comments:
Post a Comment