Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

انجمن تاجران کسی آزادی اور لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گیعلاؤ الدین خان مزاری

راجن پور (کرا ئم رپورٹر) انجمن تاجران کسی آزادی اور لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی انجمن تاجران سالانہ یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی آپریشن ضرب عضب میں فوج وطن کی دفاع میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران سردار علاؤ الدین خان مزاری نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آزادی مارچ میں کوئی تاجر شریک نہیں ہوگا یہ ملک مزید لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک میں صنعت وتجارت کو فروغ دیکر ہی اسے ناقابل شکست مملکت بناسکتے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستانی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کررہی ہے اس آپریشن کے بعد ملکی عوام امن وسکون کیساتھ زندگی گزار سکیں گے یہ ملک ہمارے اسلاف نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا آج ہم اسکی قدر ومنزلت کھو چکے ہیں ہمیں متحد ہونا چاہیئے اور اسکی مضبوطی میں کردار ادا کرنا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ تاجر برداری لوڈ شیڈ نگ سے پریشان ہے عمران خان آئیں اور لوڈ شیڈ نگ کا مسئلہ حل کرکے ملکی تجارت کو استحکام دیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers