Feature Top (Full Width)

Monday, 4 August 2014

راجن پور کے اندورن شہرمحلہ سرائی میں سیوریج کا پانی اہلِ علاقہ کیلئے عذاب بن گیااہل علاقہ سراپاء احتجاج

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور کے اندورن شہرمحلہ سرائی میں سیوریج کا پانی اہلِ علاقہ کیلئے عذاب بن گیا کسی انتظامی آفیسر نے توجہ نہ دی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج کا گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیااہل علاقہ سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کے محلہ سرائی اور محلہ کمانگران میں نشیبی علاقہ ہونیکے باعث شہر کا گندا پانی گلیوں اور سڑکات پر جمع ہونیکے بعد اب گھروں میں داخل ہو چکا ہے کئی روزسے سیوریج سسٹم کی بندش کے باعث علاقہ مکین پریشانی سے دوچار ہیں بچے اور خواتین کا تو اس گندے پانی سے گذرنا محال ہو چکا ہے علاقہ مکینوں فہیم جعفر سرائی ودیگر نے میڈیا کو بتلایا کہ سیوریج سسٹم کی بندش کے باعث ان کی آمدورفت معطل ہو چکی ہے جبکہ بدبو اور تعفن کے باعث شب وروز گذارنا مشکل ہو چکا ہے اب تو ایسے لگتا ہے کہ عید کے مذہبی تہوار پر ہمیں یہاں پر کشتیاں کھڑی کرنا پڑیں گی اہل علاقہ جن میں ایک بزرگ دوکاندار نے بتلایا کہ پاس ہی مسجد حسینیہ موجود ہے جس میں نمازیوں کو فرائض کی آدائیگی میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ چیف آفیسر بلدیہ کے پاس گئے جن کا کہناتھا کہ سیوریج سسٹم کی بندش سے گھبھیر صورتحال ہے فنڈز کی کمی اور افردای قوت نہ ہونے کے باعث فوری حل نہیں کرسکتے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اورکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے فوری طور پر سسٹم کی تعمیر نو اور گندے پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کرنیکے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers