Feature Top (Full Width)

Saturday, 16 August 2014

یوم نوجوانان کے حوالے سے کالج آف یوتھ ایکٹوزم اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام راجن پور میں تقریب کا اہتمام

راجن پور (کرائم رپورٹر ) یوم نوجوانان کے حوالے سے کالج آف یوتھ ایکٹوزم اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام راجن پور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنزیل الرحمان علوی نے کہا کہ صحت مند اور فعال نوجوان ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں نوجوانوں کو صحت مند مواقعوں کی فراہمی ہی امن رواداری اور ترقی کی ضامن ہے اس ضرورت کے پیش نظرضلع راجن پور سمیت ملک بھر کی نوجوانوں کی تنظیموں نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حکومت سول سوسائٹی اور کاروباری طبقے پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوانوں کیلئے تربیت ،آگہی اور نشوونماء کے مواقع پیدا کریں تاکہ نوجوان معاشرے کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرسکیں کا لج آف یوتھ ایکٹوزم اینڈ ڈویلپمنٹ نے نوجوانوں کو منظم کرنے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی اہمیت پر زور دیا اس حوالے سے چند سفارشات تیار کی گئیں ہیں کہ حکومتی سطح پر نوجوانوں کی تربیت ،روزگار اور ترقی کے مواقع کو متنوع آسان اور شفاف بنایا جائے ،ذہنی اور جذباتی صحت امن اور رواداری کا ضامن ہے اس سلسلے میں امن رواداری شہریت اور برابر کے تصورات اور مہارتوں کو نوجوانوں کے نئے تعلیمی ضروریات کے طور پر تسلیم کیا جائے صوبائی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کے ذریعے مکالمے مطالعاتی دوروں اور بین الثقافتی کاوشوں کو فروغ دیا جائے نوجوانوں کی ضروریات اور مسائل کو سمجھتے ہوئے تعلیمی نظام کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اقلیتوں خواتین اور دیگر پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگراموں کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کیا جائے نیز نوجوانوں کو معاشرے کی تعمیر امن کی بحالی اور ترقیاتی کوششوں میں ایک مربوط عمل کے ذریعے شامل کیا جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers