راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور ،دھندی قطب کینال اور اُس کی ذیلی نہروں
میں تاحال نہری پانی فراہم نہ ہوسکا کسان مسلسل سراپاء احتجاج لاکھوں روپے
ڈوبنے کا خطرہ لاحق ڈی سی او غازی امان اللہ نوٹس لیں تفصیل کے مطابق محکمہ
انہار ضلع راجن پور نے ششماہی نہر ہونے اور مذکورہ کینال کی پانی کی وارہ
بندی ہونیکے باوجود ایک ماہ سے دھندی قطب کینال کو پانی فراہم نہ کیا جس کی
وجہ سے نہ صرف دھندی قطب کینال بلکہ مبارک نہر ،قطب نہر ،نور دھندی ،فتح
پور مائینر میں بھی پانی نہ آسکا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے کسان شدید
مشکلات سے دوچار ہیں زمینداروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو زیر زمین پانی
کڑوا ہے جو فصل کو نہیں دے سکتے تو دوسری جانب لاکھوں روپے ان فصلات پر خرچ
کرچکے ہیں اب ان روپوں کے ڈوب جانے کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے زمینداروں کا
کہنا ہے کہ وہ متعدد بار محکمہ انہار کے دفتر کا چکر کاٹ چکے ہیں کوئی
آفیسر بات سننے کو تیار نہیں وہاں سے صرف ایک ہی جواب ملتا ہے کہ تحصیل
روجہان کو پانی فراہم کیا جارہا ہے اس لئے آپ لوگوں کی نہروں کو فی الحال
پانی نہیں مل سکتا زمینداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری انہار پنجاب
چیف انجینئر انہار ایس ای انہار ڈی جی خان ڈویژن سے فوری طور پر نہروں میں
پانی فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے نیز ڈی سی او غازی امان اللہ سے بھی اس
حوالے سے کردار ادا کرنیکا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment