راجن پور (کرائم رپورٹر )محکمہ سوشل ویلفئیرکے زیراہتمام قومی یکجہتی اور
سلامتی کے سلسلے میں واک کا اہتمام واک کی قیادت ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل
ویلفئیر شازیہ نواز نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر تہمینہ
دلشاد،سپر نٹنڈنٹ دارلامان صباء زہرا،منیجر صنعت زار نادیہ نواز سمیت جملہ
اسٹاف اور مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل
ویلفئیر آفیسرشازیہ نواز نے شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں
اپنا یوم آزادی شایان شان طریقے کیساتھ مناتی ہیں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ
بھی ضلعی حکو مت کے شانہ بشانہ آزادی تقریبات میں شریک ہے یوم آزادی کے
حوالے سے لوگوں میں شعور کی بیداری کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر تقریبات
جاری ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوئی قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی
جبتک ان میں یکجہتی اور آگے بڑھنے کی لگن نہ ہو لہذا ملک اور عوام کی ترقی
کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر مسائل کا سامنا کریں قبل ازیں دفتر سوشل
ویلفئیر سے فتح پور روڈ تک واک کی گئی
0 comments:
Post a Comment