راجن پور (کرا ئم رپورٹر) آزادی کی تقریبات ماہ اگست کے اختتام تک جاری
رہیں گی۔اس تقریبات کا آغاز ماہ کے ابتداء سے ہو چکا ہے۔یہ باتیں ضلعی دفتر
اطلاعات راجن پور میں پرچم کشائی اور بیج لگانے کی تقریب سے مقررین نے
خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر حافظ اویس صفدر ، شہزاد گل، مسرت حسین
زبیری ،غلام سرور،سلطان محمود اور کوڑا خان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ
ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔ہم سب کو مل کر اس دھرتی کی ترقی کے لئے اپنا کردار
ادا کرنا چاہیئے اورعلم کی آگاہی کے لئے شمعیں روشن رکھیں
0 comments:
Post a Comment