Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 August 2014

ہمارے بزرگوں نے یہ وطن بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیامحمد طاہر اقبال

راجن پور (کرا ئم رپورٹر) ہمارے بزرگوں نے یہ وطن بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا اور اس کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم عامر فاروق سکھیرا نے گورنمنٹ ہا ئی سکول نمبر2راجن پور میں منعقدہ جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لیئے مزید محنت کی ضرورت ہے ۔ سینئر ہیڈ ماسٹر محمد طاہر اقبال دروان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں وہاں ہمیں اپنے فرائض منصبی کے بارے میں سوچنا ہوتا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کی ترقی کے لیئے اپنا کردار کہاں تک ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے محمد شبیر شاہد مہروی نے کہا کہ یہ ملک گراں مایہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب ہمیں اس کی حفاظت کرنا ہے ۔ تقریب میں بچو ں نے تقاریر ،ملی نغمے اور مضموں نویسی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا ۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers